سرینگر //جموں و کشمیر میں 5دنوں کے بعد ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ جمعہ کو وادی میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد بڑھکر 4423ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار 979ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت مزید 133 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے مزید 133افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 36جبکہ کشمیر میں 97افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 97افراد میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 94افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 97افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں57، بارہمولہ میں 7، بڑگام میں 14، پلوامہ میں 0، کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 8جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار 727تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو 5دنوں کے بعد وادی میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کو چند دن قبل صدر اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعہ کو فوت ہوگیا ۔جموں صوبے کے سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 36افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 36افراد میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 27افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 36متاثرین میں جموں میں 10، ادھمپور میں 1،راجوری میں 7،ڈوڈہ میں 12،کٹھوعہ میں 3 جبکہ پونچھ میں 3افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 836ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں میں چھٹے روز بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2173بنی ہوئی ہے۔