سوپور//شمالی کشمیر میں گزشتہ 15 روز سے کھیلے جانے والے آرمی کا فٹ بال ٹورنامنٹ جس کا اہتمام اپلونا 52 راشٹریہ رائفلز بٹالین نے کیا تھا کا فائنل میچ جمعرات کو چنار سٹیڈیم امبر پورہ سوپور میں کھیلا گیا جو کہ ڈیلٹا فورس فٹ بال کلب امبر پورہ اور ننگلی فٹبال کلب سوپور کے درمیان کھیلا گیا۔ یہ میچ ڈیلٹا فورس فٹ بال کلب امبر پورہ نے جیت لیا۔ ڈیلٹا فورس ایف سی کی جانب سے کامران احمد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 52 آر، آر کے کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کو معاشرے کی برائیوں سے دور رہنے میں مدد دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے لوگوں نے ایونٹ کے انعقاد میں بہت زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے اورآئندہ بھی اسی طرح کے کیھلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔آخر پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔