کنگن//گاندربل میں پولیس نے جڑی بوٹیوں کی بھاری مقدار ضبط کرکے ایک شہری کوگرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے سرفراگنڈ میں ایک ناکہ بٹھایا تھا جس کے دوران ماروتی گاڑی زیر نمبرJK02AN/3855کوروکاگیا اور تلاشی لی گئی۔ پولیس نے گاڑی میں جنگل سے لائی گئی غیر قانونی طور پر 450کلوگرام جڑی بوٹی (کوٹھ) برآمد کرکے ضبط کی۔ اس موقعہ پر پولیس نے عاصف احمد لون کو گرفتار کرکے اس کیخلاف ایف آئی آئی آر زیر نمبر42/2021درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ایس پی گاندربل نکہل بورکار کی ہدایت پر کی جس کی نگرانی ایس ڈی پی او کنگن یاسر قادری نے کی جبکہ گنڈ پولیس ایس ایچ او سب انسپکٹر میر عبدالرشید کی قیادت میں ناکہ بٹھایاگیا تھا۔