نئی دہلی//ملک میں ہفتہ کو کووڈ ویکسینیشن کے 94 کروڑ سے تجاوز کرگیاہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79 لاکھ 12 ہزار202کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔کل صبح7بجے تک ویکسینیشن 93 کروڑ 99 لاکھ 15 ہزار 323 تک پہنچ چکی ہے ۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے سنیچر کو اترپردیش، کیرالہ، مہاراشٹر اور بہار سمیت 19ریاستوں میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کاجائزہ لیا اور ریاستوں سے سو کروڑ ٹیکے کے اعدادوشمار کو حاصل کرنے کیلئے مصروف عمل ہوجانے کے لئے کہا۔جائزہ میٹنگ میں آندھراپردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تملناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اترپردیش اور مغربی بنگال ریاستوں نے حصہ لیا۔