نئی دہلی// وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو اسرائیل کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ نئی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ جیر لاپیڈ سے پہلی مرتبہ ملاقات کریں گے ۔ اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مسٹر لیپڈ کی دعوت پر تشریف لا رہے ہیں اور تل ابیب میں ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے ۔