سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کئے جاننے والے تشخیصی ٹیسٹوں میں کمی کے ساتھ متاثرین کی تعداد میں بھی کمی آرہی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص 38ہزار 462ٹیسٹ کئے گئے جن میں 84افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 221تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران منگل کوایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر میں اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4428بنی ہوئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران84افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں جموں میں 12جبکہ کشمیر میں 72افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 72افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 45،بارہمولہ میں 12،بڈگام میں 8، کپوارہ میں 1،اننت ناگ میں 5، اور گاندربل میں 1شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ پلوامہ ، بانڈی پورہ، کولگام اور شوپیان کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 7ہزار 18تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے اور منگل کو وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد 2253بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے6اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جن میں ادھمپور، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی شامل ہیں جبکہ دیگر 4اضلاع میں 12افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 12افراد میں ضلع جموں میں 7،راجوری میں 1،ڈوڈہ میں 3 اور پونچھ میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 203تک پہنچ گئی ہے۔ جموں میں بھی منگل کو ایک مرتی پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ۔ جموں صوبے میں بھی پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2175بنی ہوئی ہے۔