سرینگر// سی ٹی گلوبل ایجوکیشن سروسز نے سرینگر میں کے ساتھ مل کر اپنی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ افتتاح کور ممبران سی ٹی گلوبل ایجوکیشن سروسز نے کیا۔ راج باغ سرینگر میں اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گورو کھنہ نے کہاکہ یہ قدم طالب علموں اور نوکری کے خواہشمند افرادکے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی گروپ ایک اعلیٰ درجہ کا تعلیمی گروپ 2 سکول کیمپس ، 2 کالج کیمپس جالندھر اور 1 اعلیٰ درجہ کی صنعت سے چلنے والی یونیورسٹی لدھیانہ میں چلا رہا ہے۔ اب سی ٹی گلوبل ایجوکیشن سروسز کے نام سے نیا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔اس موقع پر موجود دیگر عہدیداروں میں ماجد مسگر (سینئر منیجر – کارپوریٹ ریلیشنز اور ہیڈ مارکیٹنگ اور اسٹریٹجک پلاننگ برائے سی ٹی یونیورسٹی برائے جموں و کشمیر ، منیندر پال سنگھ (جے ٹی۔ ڈائریکٹر داخلہ) اور جے اینڈ کے ٹیم کا پورا عملہ شامل ہیں۔