ٹریجری دفتر منڈی میں پنشن میلہ اختتام پذیر
منڈی لورن اور ساوجیاں کے پنشنروں کو جانکاری دی گئی
عشرت حسین بٹ
منڈی//منڈی میں تحصیل دفتر ٹریجری میں ایک ہفتہ سے لگایا گیا پنشن میلہ اختتام پذیر ہو گیا جس میں منڈی تحصیل منڈی کے لورن اور ساوجیاں کے سبکدوش ملازمین نے شرکت کی ۔اس میلے میں سبکدوش سرکاری ملازمین کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر ان تمام پنشنروں کو محکمہ کی جانب سے پنشن کے حوالے سے جانکاری دی گئی ۔سبکدوش ملازمین کو پنشن لیتے ہوئے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تھا تاہم اس معاملہ کو حل کرنے کیلئے ٹریجری حکام کی جانب سے مذکورہ قدم اٹھایا گیا ۔ٹریجری آفیسر منڈی آشو شرما نے تمام پنشن وصول کرنے والوں کو مختلف مسائل کے حل کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ سبکدوش ملازمین کو پنشن لیتے ہوئے کئی طرح کے مسائل کا سامنا تھا لیکن اس کے حل کیلئے میلے کا اہتمام کیا گیا تھا۔خاتون ٹریجری آفیسر آشو شرما نے کہاکہ اعلی حکام کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق ہی پنشن ہفتہ کے تحت میلے کا اہتمام کیاگیاتھا۔اس میلے کا مقصد تمام پنشن لینے والے افراد کو درپیش مشکلات اور ڈی اے کے بارے میں تمام تر مسائل کا حل کرنا ہے ۔
پی ایچ سی مکڑی کی عمارت برسوں سے تشنہ تکمیل
رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے سرحدی گائوں مکڑی میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کی عمارت گزشتہ کئی عرصہ سے مکمل ہی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو طبی سہولیات کے سلسلہ میں دیگر علاقوں میں در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے 4برس قبل ایک عمارت کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر کام کو بند کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر کیلئے صرف بنیادیں ہی رکھی گئی تھی لیکن اس کے بعد اج تک عوام انتظار کررہے ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ علاقہ سے مریضوں کو معمولی بیماریوں کیلئے بھی دیگر علاقوں میں قائم کردہ ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑتا ہے جبکہ عمارت کومکمل کرنے کیلئے کوئی مرتبہ رجوع کیا گیا تاہم صرف یقین دہانیوں کے کوئی عملی کام نہیں کیا گیا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹ میں ہوئی تاخیر کے سلسلہ میں انکوائری کروائی جائے جبکہ طبی ادارے کو جلدا ز جلد قائم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔