مکہ مکرمہ//سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے دوسری بار عمرہ کی ادائی کے لیے کم سے کم 15 دن کے وقفے کی شرط ختم کردی ہے۔ اب عمرہ کے خواہش مند افراد ’اعتمرنا‘ یا ’توکلنا‘ ایپ میں سے کسی ایک کے ذریعے دوبارہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے بکنگ کی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمرہ کی ادائیگی کا پہلے اجازت نامے کی مدت ختم ہونے کے ساتھ دوبارہ عمرہ کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔ اس طرح ایک سے زیادہ عمرہ کے درمیان وقفے کی پابندی نہیں رہی ہے۔