لندن //دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری لاہور پہلے نمبر پر اورنئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر رہا اور دہلی دوسرے نمبر پر موجود رہا، درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔