کپوارہ//اشرف چراغ // شمالی ضلع کپوارہ کے کلاروس علاقہ میں فوج کی41آرآر نے کلاروس میں قائم مختلف سکولی بچو ں کی ستہ بران لسٹیال کی سیر کرائی جس کے دوران وہا ں پر کھیلو ں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ہفتہ کے روز کلاروس میں قائم 41آر آر فوجی کیمپ کے کمانڈنگ آفیسر نے مختلف سکولو ں کے 300طلبہ کو کلاروس میں مشہور مقام ستہ بران لسٹیال کی سیر کرائی جسمیں طلبہ نے بہت خوشی کا اظہار کی ۔اس موقع پر علاقہ کے پنچائتی نمائندو ں نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر فوج نے مختلف کھیلو ں کا بھی انعقاد کیا جس میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔