پونچھ//پونچھ میں شہید میجر روہت میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغازکیا گیا ۔ بریگیڈیر پریتم سنگھ سپورٹس سٹیڈیم نزدیک ناٹو آڈیٹوریم پونچھ میںٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بریگیڈ کمانڈر سینا میڈل پونیت ڈووال مہمان خصوصی کی حیثیت سے اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے ان کے علاوہ شہید روہت میموریل ٹرسٹ کے چیئر مین علی محمد میر ضلع انتظایہ، پولیس انتظامیہ اور دیگر حفاظتی عملوں کے افسران، معزز شہری اور ٹورانامنٹ میں شامل ہونے والی درجنوں ٹیموںکے کھلاڑیوں نے شرکت کیا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر تحصیل منڈی کے ساتھرہ میں ایک عسکریت پسندانہ حملے میں لوگوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی قربانی دینے والے میجر روہت کمار شرما کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جس کے بعد کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا مہمان خصوصی نے ہٹ لگاکر کاافتتاح کیا۔ اس دوران افتتاحی میچ بھی کھیلا گیا جسے دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پرٹورنامنٹ کے مہمان خاص بریگیڈیر پونیت ڈوال نے کہاکہ سپورٹس سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ سرحدی ضلع پونچھ کے علاقوں میں نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب ہورہے ہیں جو کہ خوش آئندہ ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ روہت میموریل ٹرست کے چیئرمین علی محمد میر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے ایک شہید کی یاد کو تازہ رکھتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رکھا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہند فوج ان کو ہر طرح کا تعاون دیتی رہے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور شائقین کو کھیل دیکھنے کا موقع میسر آ سکے گا۔ علی محمد میر نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام ٹیموں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔نھوں نے بتایا کہ ٹورنا منٹ میں 14ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ چودہ روز تک جاری رہے گا امید ظاہر کی کہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں اپنا بہترین کھیل کھیلیں گی۔