پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بیدار،چمبر،ڈنوں گام کے متعدد نوجوانوں نے سابق ایم اے اور اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر شاہ محمد تانترے کی قیادت میں جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان تمام نوجوانوں کا استقبال کرتے ہوئے سابقہ ممبر اسمبلی نے کہاکہ نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگئی ۔نوجوانوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تانترے کی قیادت میں دن رات کام کریں گے اور اپنی پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔ تانترے نے کہا کہ نوجوانوں کا کثیر تعداد میں اپنی پارٹی میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اپنی پارٹی ہردلعزیز جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اتنی تعداد میں اپنی پارٹی میں شمولیت ان کیلئے حوصلہ افزا بات ہے۔انہوں نے شامل ہونے والے تمام نوجوانوں کو کہا کہ وہ ان کا ہر لحاظ سے تعاون کریں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ نوجوانوں نے بھی پارٹی کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں ہر طرح کی کوششوں و کاش جاری رکھنے کا عہد کیا۔