سرینگر //جموں و کشمیر میں یکم نومبر کو اچانک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ 4ماہ سے زائد عرصے کے بعد پیر کو کورونا وائرس سے وادی میں 4افراد فوت ہوگئے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4436ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 8جولائی کو8جولائی کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 4افراد فوت ہوگئے تھے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 33ہزار 451ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت 98افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 32ہزار 347پہنچ گئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 98افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے جموں میں14جبکہ کشمیر میں 84افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 84افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچا جبکہ دیگر 83مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 84افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچا جبکہ 83افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 84افراد میںسرینگر میں 56،بارہمولہ میں 10،بڈگام میں 4،کپوارہ میں 5، بانڈی پورہ میں 1گاندربل میں 8 جبکہ پلوامہ، اننت ناگ ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 8ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 8ہزار 4تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پیر کو وادی کے مختلف اسپتالوں میں 4افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں سرینگر میں 3جبکہ ایک بڈگام میں فوت ہوا ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2260ہوگئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، سانبہ اور پونچھ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 7اضلاع میں مزید 14افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 7اضلاع میں متاثر ہونے والے 14اضلاع میں جموں میں 7،ادھمپور میں 1، راجوری میں 1،رام بن میں1اور ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 343تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کو جموں صوبے میں مسلسل چوتھے دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2176بنی ہوئی ہے۔
ملک میں 12 ہزار سے زائد کیسز
251 اموات
نئی دہلی/یو این آئی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں اور اس وباء سے 251 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ملک میں اتوار کے روز 12 لاکھ 77 ہزار 542 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب چھ کروڑ 31 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12,514 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 85 ہزار 814 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 718 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 68 ہزار 560 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 455 کم ہو کر ایک لاکھ 58 ہزار 817 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 251 مریضوں کی موت ہونے سے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 58 ہزار 437 ہو گئی ہے۔