سوپور//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس بارہمولہ نے مختلف مقامات پر انڈر 19 انٹر اسکول لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بارہمولہ کے مختلف ہائر سیکنڈری سکولوں کی 52 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ بائز ہائز سکنڈری سکول سوپور اوربائز ہائر سکینڈری سکول بارہمولہ کے درمیان کھیلا گیا۔ بی ایچ ایس ایس بارہمولہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے تاہم جواب میں بی ایچ ایس ایس سوپور نے صرف 10 اووروںمیں 94 رنز بنا کر مخالف ٹیم کو ڈھیر کردیا۔ بی ایس ایس سوپور کے ارباز احمد اور اشفاق احمد کومین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ پیر شفیق احمد سابق ڈی وائی ایس ایس او بارہمولہ دیگر عہدیداران کے ہمراہ افتتاحی موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل بی ایس ایس بارہمولہ جاوید احمدنے جیتنے والوں اور رنرز میں انعامات تقسیم کئے۔