مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے قریب ہی تعمیر ڈھرانہ تا گوہلد رابطہ سڑک پر بچھائی گئی تار کول چھ ماہ میں اکھڑ کر کھڈوں میں تبدیل ہو گئی جس کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات دربار سے شروع ہو رہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک پر عوامی مانگ کو ریکھتے ہوئے محکمہ کی جانب سے چھ ماہ قبل ہی تار کول بچھائی گئی تھی لیکن محکمہ کے آفیسران و ملازمین کی آپسی ملی بھگت کی وجہ سے تارکول بچھاتے ہوئے انتہائی غیر معیاری مٹریل کا استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سڑک کچھ ہی عرصہ میں کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی جانب سے مرمتی کا کام تو کیا جارہا ہے لیکن پوری سڑک پر دوبارہ سے معیاری تار کول بچھائی جائے جبکہ پہلے غیر معیاری مٹریل کا استعمال کرنے والے ملازمین وآفیسران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔