جموں//خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے چار پولیس تھانوں کے پولیس ٹیموںکے تعاون سے بدھ کو یہاں دوپولیس اہلکاروں سمیت تین افراد کو ارنیا شوٹ آئوٹ معاملے جس میں تین لوگ ہلاک ہوگئے تھے،کوگرفتار کیا۔ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے کہا،’’معتبر خفیہ جانکاری کے بعد پولیس کی خصوصی تحقیقاتی تیم اور تین ٹیموں کوایس ڈی پی اورآر ایس پورہ شبیرخان کی قیادت میں تشکیل دیاگیا جسمیں ایس ایچ اوارنیاہرجیت سنگھ،ایس ایچ اوآرایس پورہ جے پال شرما،اورایس ایچ اومیراں صاحب سلطان مرزاشامل تھے ،جنہوںنے ملزموں کو کٹھوعہ میں ایک ساتھی سمیت کٹھوعہ پولیس کی مدد سے بالآخر دبوچ لیا۔انہوں نے ایس پی ہیڈ کوارٹر رمنیش گپتاکی نگرانی کو سراہا۔گرفتار کئے گئے افراد کی شناخت صدیق چودھری ولدنصیب علی ساکن ارنیا۔بھوپندرسنگھ ولد امریک سنگھ ساکن آر ایس پورہ،ان کے ساتھی کو گلاب الدین عرف گئیا کے نام سے پہچان کرائی گئی جومریدعلی کابیٹاہے اورسرورسانبہ کارہائشی ہے۔گلاب کو ارنیا کے شوٹنگ کیس میں ملوث دوملزموں کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیاگیا۔ایس ایس پی جموں کے مطابق ملزم بھوپندرسنگھ کے قبضے سے ایک ریوالور،دس کارتوس برآمدکئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جرم میں استعمال کی گئی چار گاڑیوں کو بھی ضبط کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں کی پوچھ تاچھ کے دوران ایک پولیس پارٹی نے بھوپندر کے گھر پر چھاپہ مارا اور 12بور کی بندوق ،کچھ تیزدھار والے ہتھیار ،10گرام ہیروین اور2لاکھ روپے نقدی برآمد کئے۔اس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیرنمبر79/2021پولیس تھانہ ارنیا میں درج کیاگیا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ایک ملزم صادق چودھری پولیس محکمہ میں کام کرتا ہے اوراُسے نوکری سے2019میں برخاست کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پناہ دینے والا گلاب الدین عرف غیاثاایک بدنام مجرم ہے جس کے خلاف متعددکیس درج ہیں ۔ایس ایس پی نے کہا کہ دو پولیس اہلکار اوران کا حمایتی 5نومبر کو ارنیا میں پیش آئے فائرنگ معاملے میں گرفتار کئے گئے جس میں چار لوگوں کو گولی لگی تھی جن میں دو موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں چل بسا۔واردات کے بعد ملزم موقعہ سے فرار ہوگئے تھے اور اپنے ہتھیارایک کمین گاہ میں چھپا دیئے تھے۔ایس ایس پی نے کہا کہ 8نومبر کو معلوم ہوا کہ ایک ملزم صادق چودھری کی بیوی جانہ بی بی نے ہتھیار کمین گاہ میں چھپائے ہیں۔اس کی تفتیش کی گئی جس کے بعد اس نے جرم کااقرار کیا اور پولیس پارٹی کو وہ جگہ دکھائی جہاں ہتھیار چھپائے تھے۔