بے دخلی مہم کے خلاف چھاپڑی فروشوں کااحتجاج
جموں// چھاپڑیوںپر سبزی، پھل فروش، ڈبہ اور چائے کے اسٹال چلانے والوں نے سبزی منڈی نروال میں اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔مظاہرین میں سے ایک نے بتایا کہ 1500 سے زائد خاندان ریہاڑیوں پر پھل اور سبزیاں بیچ کر کاروبار پر منحصر ہیں جنہیں متعلقہ حکام ہٹا رہے ہیں۔مظاہرین میں سے ایک نے کہا"میں نے اپنے ڈابہ میں معمول کے مطابق لوگوں کے لیے کھانا تیار کیا تھا۔ تاہم اہلکار آئے اور مجھ سے تیاریوں کو ہٹانے کو کہا‘‘۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا جاتا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کے ذریعہ مقامی لوگوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔مظاہرین نے کہا کہ "ان کے تحفظات کو خاطر میں لائے بغیر متعلقہ محکمہ کی جانب سے منصوبہ بند طریقے سے ہمیں بے دخل کیا جا رہا ہے"۔
اعجاز کاظمی کااے ٹی یم گارڈزکی حمایت کا اعلان
جموں//اپنی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی نے جموں وکشمیر بنک میں بطور گارڈ خدمات انجام دینے والوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کے فیصلے کی نقطہ چینی کی ہے۔ جموں وکشمیر بینک میں تعینات سیکورٹی گارڈز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کاظمی نے کہاکہ کمپنی جس نے جموں وکشمیر بینک اے ٹی ایم کی سیکورٹی کا ذمہ لیا ہے ، کی طرف سے سیکورٹی گارڈز کی تنخواہ کٹوتی کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہمیں معلوم ہوا ہے کہ گارڈز میں بڑھتی تشویش کو دیکھتے ہوئے بیشتر ملازمین کو کمپنی نے نوکری سے نکال دیا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو اِس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے اور سیکورٹی گارڈز پر مزدوری قوانین کی عمل آوری یقینی بنانی چاہئے جن کی تنخواہ میں کٹوتی کر کے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں جن کے لئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بیچ اپنے کنبوں کی روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل بن گیا ہے۔ بینک چیئرمین کو اِس معاملے پر فیصلہ لیکر سیکورٹی گارڈکا انتظام کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنا چاہئے جس نے غیر انسانی فیصلہ لیا ہے اور جن گارڈزکو نوکری سے نکالاگیاہے، دوبارہ کام پر رکھاجائے۔
میں قومی یوم تعلیم منایاگیاIMFA
مولاناآزادکی خدمات ناقابل فراموش :پروفیسرشہاب ملک
جموں//انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس جموں یونیورسٹی کے زیراہتمام قومی یوم تعلیم منایاگیا۔اس دوران تقریب کی صدارت انسٹی چیوٹ کے پرنسپل پروفیسرشہاب عنایت نے کی ۔اس موقعہ پرمقررین نے یوم تعلیم کی اہمیت کواُجاگرکیا۔انہوں نے مولاناابوالکلام آزادکی بطورملک کے پہلے وزیرتعلیم ،سیاستدان اور ادیب کی حیثیت سے خدمات کابھی تذکرہ کیا۔ صدرشعبہ اپلائیڈ آرٹس راکیش شرمانے مولاناابوالکلام آزادکوشاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ نہ صرف ایک مجاہد آزادی تھے بلکہ ایک عظیم ماہرتعلیم بھی تھے جنہوں نے ملک میںمعیارتعلیم کوبلندکیا۔ڈاکٹرپریادتہ ،صدرشعبہ میوزک نے کہاکہ موالاناابوالکلام آزادنے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کیلئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن قائم کیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ مولاناآزادایک سیکولرشخصیت کے مالک تھے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک ،پرنسپل انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس نے مولاناابوالکلام آزادکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے جدوجہدآزادی ،بحیثیت وزیرتعلیم اول اوراُردوادیب خدمات پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ مولاناآزادمتعددبارجیل گئے اورانہیں برطانوی سامراج حکومت نے کافی پریشان کیالیکن انہوں نے ملک کے ساتھ وفاداری کادامن کبھی نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہاکہ مولاناابوالکلام آزادایک عظیم لیڈرتھے اورمسلم لیڈرہونے کے باوجودانہوں نے دوقومی نظریہ کوکبھی تسلیم نہیں کیااورہندوستان کے ساتھ رہنے کوترجیح دی۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے مولاناابوالکلام آزادکی صحافت کے شعبے میں خدمات کوبھی سراہا۔اس دوران پروگرام کی نظامت سجاتاراجپوت نے انجام دی جبکہ شکریہ کی تحریک دیپالی واتل نے پیش کی۔اس موقعہ پرایس کے رینہ، سورج سنگھ ، بہادرسنگھ ،ڈاکٹرملن شرما،انکوش کمارودیگران بھی موجودتھے۔