کشتواڑ//عرس پاک کیلئے کاروباریوں کو چوگان گرائونڈ میں سٹال لگانے کی اجازت دی گئی جس سے وہاں لاکھوں روپے کا کاروبار ہوا لیکن عرس سٹال لگانے والوں نے کس قدر صفائی کا خیال رکھا وہ دوسرے ہی روز سامنے ا ٓیاجہاں چوگان میں گندگی کے ڈھیر چاروں اطراف نظر آئے۔ اگرچہ محکمہ نے صفائی کا عمل شروع تو کیا لیکن صرف دکھاوے تک ہی محدود رہاجبکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کو جلایا گیا اور ہر طرف لفافے و کاغذ و دیگر کوڑا آج بھی دیکھنے کو ملا۔ انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ 70 سے زائد لوگوں کو سٹال لگانے کی اجازت محکمہ میونسپل کمیٹی نے دی تھی اور ان سے فیس بھی وصولی گئی جو کہ اچھا قدم تھا لیکن کیا انھیں گندگی کو ایک جگہ پھینکنے کیلئے نہیں کہا گیا۔ جہاں انتظامیہ گزشتہ کئی ماہ سے سوچھتا کے نام پر ابھیان چلارہی ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی مرتبہ چوگان گرائونڈ کو صاف کیا گیا لیکن آج ہر طرف گندگی کے ڈھیر کہیں نہ کہیں انتظامیہ پر سوال کھڑے کرتی ہے۔محکمہ نے صرف دکھاوے کیلئے صفائی کی جو کہ شرم ناک ہے۔ لوگوں سے اگرچہ پیسہ بھی لیا گیا لیکن باوجود اسکے صفائی نہیں کی جبکہ شہر کے اندر بھی جگہ جگہ گندگی موجود ہے۔لوگوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی کو اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ قصبہ کیلئے مستقل آئی او ہونا چاہے تھا ۔لوگوںں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مستقل آئی او میونسپل کمیٹی کی مانگ کی ۔