Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
کشمیر

امتیازی سلوک اور ناانصافی کیخلاف لڑنے کیلئے کانگریس وعدہ بند :میر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 15, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام احمد میر نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ جن جاگرن ابھیان کو کامیاب بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی بھاجپا کی عوام کے تئیں ناانصافی اور غلط پالیسیوں کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ کے این ایس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں جن جاگر ابھیان شروع کرتے ہوئے غلام احمد میر نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کی زیر قیادت مرکزی حکومت میں قیمتوںمیں بے تحاشا اضافہ، اقتصادی بحران اور دیگر عوامی مشکلات کے خلاف احتجاج درج کرنے کیلئے پورے بھارت میں شروع کئے گئے جن جاگرن ابھیان شروع کیا گیا ہے۔ غلام احمد میر نے جموںوکشمیر میں بگڑتی سلامتی صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پُرامن ماحول اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام ہوئی ہے۔ انہوںنے  پارٹی ورکروں پر زور دیا کہ وہ چلینجوں کا مقابلہ کرنے اور جموںوکشمیر کے اطراف و اکناف میں اپنی سرگرمیوں کوشروع کریںاور پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچائیں۔ بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہاکہ مرکز میں بھاجپا حکومت قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہے جبکہ سرمایہ دار ہزاروں کروڑ روپے کما رہے ہیں لیکن اس کے برعکس عام آدمی 2014سے بری طرح سے متاثر ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت کیلئے ملک میں چند کارپوریٹ اہم ہیں جبکہ عام لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی بھاجپا کی عوام مخالف پالیسیوں کا مقابلہ کرے گی اور عوام کو انصاف دلانے کو یقینی بنائے گی جووزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت میں بری طرح ناقص انتظامیہ اور غلط حکمرانی کے سبب متاثر ہورہے ہیں۔ غلام احمد میر نے کہاکہ مرکزی حکومت کارپوریٹ طبقے ، جو دن بدن امیر اور عام لوگ غریب سے غریب ہورہے ہیں، کوفائدہ پہنچارہی ہی، اس کے بارے کانگریس پارٹی کو عوام کو آگاہ کرے گی ۔ انہوںنے بھاجپا کی عوام کش پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام سے تعاون طلب کیا۔ عوامی اجتماع میں پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر حاجی عبدالرشید، گلزار احمد وانی، بشیر احمد وانی، بشیر احمد ماگرے اور سریندر سنگھ چھنی نے بھی خطاب کیا۔ لیڈران نے مختلف مسائل خاص کر بے روزاری اور آئے روز قیمتوںمیں اضافہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر سمجھوتیہ نہیں کرے گی اور مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف سینہ سپر کرکے مقابلہ کرے گی۔ ڈی ڈی سی صدر امتیاز پرے، فیاض احمد میر، فاروق احمد بٹ، ساحل فاروق اور عبدالغنی خان نے بھی عوام سے خطاب کیا۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

کشمیر

جنگ بندی سے مضطرب عازمین حج کی امیدیں بحال | سرینگر ہوائی اڈہ پر فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہونے کیلئے بالکل تیار

May 11, 2025
کشمیر

اونتی پورہ کی آبادی کومشکلات | ایس آرٹی سی بس سروس شروع کرنے کامطالبہ

May 10, 2025
کشمیر

جنگ بندی کااعلان | سرحدی علاقوں کے لوگوں کی جان میں جان آگئی

May 10, 2025
تازہ ترینکشمیر

14مئی تک تمام حج پروازیں منسوخ

May 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?