کشتواڑ//سرکاری راضی پر ناجائزقبضہ ہٹانے کیلئے ضلع انتظامیہ نے ہدایت جاری کی جس کے بعد کیشوان علاقہ میں ناجائزتجاوزات کو نایب تحصیلدار و پٹواری نے ہٹادیا اور 115کنال اراضی کو بازیاب کر لیا گیا۔جبکہ عوام کو سخت ہدایت جاری کی گئی کہ سرکاری اراضی پر قبضہ نہ کریں بصورت دیگر دفعہ 133کے تحت کاروائی کی جائے گی اور ہرجانہ وصول کیا جائے گا۔