جموں//جے ایم سی میئر ، سابق قانون ساز ، ڈی ڈی سی ممبر ، او بی سی مہاسبھا اور جے اینڈ کے تھیلسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے وفود نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔جے ایم سی میئر چندر موہن گپتا نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں جموںوکشمیر میں 56ویں جونیئر نیشنل آرٹسٹک اور 25ویں ریتھمک جمنا سٹک چمپئن شپ کی میزبانی کے سلسلے میں جاری اِنتظامات سے آگاہ کیا۔میئر جو آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف سرپرست ہیں ، کے ہمراہ صدر جے اینڈ کے جمناسٹک ایسو ایشن کرن واتل اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی راجیش گپتا تھے۔اُنہوں نے کہا کہ تقریباً 600 کھلاڑی ، کوچزاور منیجران ،ملک بھر سے تقریباً100 ٹیکنیکل آفیشلز اور جمناسٹک ایسو سی ایشن کے 60 نمائندے اِس باوقار چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔دورہ کرنے والے نمائندوں نے یوٹی میں کھیلوں کی جدید ترین سہولیات تیار کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت اِنتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔اِس سے قبل سابق وزیر سکھ نندن چودھری نے لیفٹیننٹ گورنر کو عوامی اہمیت کے مختلف مسائل بشمول منریگا کے تحت زیر اِلتوأ ادائیگیوں کی واگزاری ، فصلوں کے نقصانات وغیرہ کے لئے کسانوں کو ریلیف کے بارے میں آگاہ کیا۔اِسی طرح سابق ایم ایل سی چودھری وکرم رندھاوا نے مختلف اِنتظامی مقاصد کے لئے ایک مطلوبہ دستاویز کے طور پر حق شہریت اسناد کے ذریعے پی آر سی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ مسئلہ اُٹھایا۔ اُنہوں نے اِنہدامی نوٹس سے متعلق گاندھی نگر ہائوسنگ کالونی کے مکینوں کے مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔ڈی ڈی سی ممبر کھنموہ اعجاز حسین نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں انہیں سری نگر ، جموں کے جی ایم سی اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں کام کرنے والے پیر ا میڈیکل سٹاف کو ریگو لرائز کرنے سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا گیا۔دریں اثنا بی جے پی کے نائب صدر پونچھ ایس وریندر جیت سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور منی سیکرٹریٹ کے کام سے متعلقہ ضلع کے مختلف عوامی مسائل کو پیش کیا۔او بی سی مہاسبھا کا ایک وفد جس کی سربراہی اس کے چیئرپرسن کستوری لال بسوترا پر مشتمل بنسی لال چودھری ، کنوینئر او بی سی مہاسبھا آر کے چلوترا ، نائب صدر اے آئی بی سی ایف نے او بی سی برادریوں فلاح و بہبود سے متعلقہ مختلف مطالبات اور مسائل پیش کئے ۔ جن میں جموں و کشمیر یوٹی سرکاری خدمات میں 27 فیصد ریزرویشن کا نفاذ شامل ہے۔بعد ازاح جموںوکشمیر تھیلیسیمیا ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ ایس ایم جی ایس ہسپتال جموں میں تھیلیسیمیا ڈے کیئر سینٹرکو اَپ گریڈ کرنے اور تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی بہتر دیکھ دیکھ کے لئے مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت کی طرف مبذول کرائی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور جی ایم سی میں اجزأکی سہولیات کے ساتھ بلڈ بینک کی مانگ کو بھی پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی نمائندوں اور وفود کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی حکومت تمام خطوں کی مساوی ترقی کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے آنے والے نمائندوں کو یقین دلایا کہ ان کی تمام تجاویز اور نکات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کیا جائے گا۔