کشتواڑ،//پرنسپل سکریٹری سکولی تعلیم بشواجیت کمار سنگھ ،جو ضلع کشتواڑ کے ترقیاتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کے انچارج سکریٹری بھی ہیں، نے سب ڈویژن پاڈر کا دورہ کیا اور بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا اور وہاں ان منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔شروع میںپرنسپل سکریٹری نے اتھولی میں 25 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی عمارت کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں تاکہ عمارت کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا۔ گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول اتھولی پاڈر میں اپنے دورے کے دوران انہوں نے ادارے کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مذکورہ سکول کے سائنس بلاک کا معائنہ کیا اور بتایا کہ سائنس بلاک پر 1000 مربع فٹ ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کے لیے جلد ہی خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں گے جس سے اسکول کے بنیادی ڈھانچے میں اسکول کی ضروریات کے مطابق اضافہ ہوگا۔اس دوران انہوں نے 11.42 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ ڈگری کالج پاڈر کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔جی ڈی سی اتھولی پاڈر کے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری نے زیر تعمیر انتظامی بلاک، 40 بستروں والے گرلز ہاسٹل، 60 بستروں والے بوائز ہاسٹل کی جسمانی اور مالی حالت کا جائزہ لیا اورتعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر کو کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی کیونکہ یہ کالج سب ڈویژن پاڈر کے طلباءکی ضروریات کو پورا کرے گا۔بعد ازاں پرنسپل سکریٹری نے گلاب گڑھ-پلالی سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے کاموں کی تکمیل کا معائنہ کیا۔پی ایم جی ایس وائی کے حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ اب تک 6 کلومیٹر تک کا بی ٹی کام مکمل ہو چکا ہے اور کنڈیل تک 9 کلومیٹر کے بقیہ حصے پر بی ٹی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو کئی گنا تیز کیا جائے تاکہ اس ورکنگ سیشن کے دوران زیر التواءبی ٹی کام کو مکمل کیا جا سکے۔وہیں انہوں نے پی ایم جی ایس وائی حکام سے بھی کہا کہ وہ سڑک کے کنارے نکاسی کا مناسب نظام برقرار رکھیں۔پرنسپل سکریٹری نے گلاب گڑھ پدر میں PRIs کی قیادت والے وفد، سرکردہ افراد اور سماجی کارکنوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ان کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو مقررہ مدت میں حل کیا جائے گا اور اس کے حل کے لیے متعلقہ افراد کو موقع پر ہدایات دیں۔
وائس چیئرپرسن نے میمورینڈم پیش کیا
مغل میدان و چھاترو بلاک میں تعلیمی نظام بہتر بنانے کا مطالبہ
عاصف بٹ
کشتواڑ// وا ئس چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ و ڈی ڈی سی ممبر مغل میدان سائمہ پروین نے چھاترو دورے کے دوران پرنسپل سکریٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کومغل میدان و چھاترو بلاک میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے میمورینڈم سونپاجس میں علاقے کے کئی سکولوں کا درجہ بڑھانے ، بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے و عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کہا گیا جبکہ ہائی اسکول سگدی کادرجہ بڑھانے کی مانگ کی گئی ہے وہیں ہائیاسکول ٹاگود ، ہائی سکول دیدپیٹھ ، ہائی سکول ہورنہ،دوربیل کو ہائر اسکینڈری بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ مڈل سکول نرہنگ کوچھال، مڈل سکول سمبول ، مڈل سکول کنڈوار ،مڈل سکول بلانہ ،مڈل سکول سپنائی، مڈل سکول ہڑنہ دربیل، مڈل سکول مل چھتر کو ہائی سکول کا درجہ دینے کی مانگ کی گئی جبکہ پرایمری سکول مڈھکل، پرائمری سکول ننزائی ،پرائمری سکول نچھہ،پرائمری سکول نیرہ، پرائمریاسکول گورائن و پرایمری سکول ککرون کادرجہ بڑھاکر مڈل سکول بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔جبکہ دونوں بلاکوں کے اندر نئے پرائمری سکول کو کھولنے پر بھی زور دیاگیا۔