اننت ناگ//عارف بلوچ //پہلگام میں ایک مرکبان نے سونے کے زیورات سیر و تفریح کیلئے آئے سیاح کو واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔ سیاحوں کا ایک گروپ پہلگام میں سیروتفریح کے لئے آیا تھا، اس بیچ واپسی کے دوران ایک خاتون سیاح کی سونے کی چین کھو گئی جو پہلگام میں دو مرکبانوں رفیق احمد اور افروز احمد نے اٹھائی ۔وہ 80کلو میٹر دورپہلگام سے سرینگر اپنے خرچے پر آئے اور انہوں نے سیاحوں کے ساتھ رابط کر کے سونے کی چین واپس کردی۔ مرکبانوں کی دیانتداری پر سیاحوں نے انکا شکریہ ادا کیا۔سیر وتفریح پرآئے ہوئے سیاحوں نے کشمیر کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں کی ایمانداری کے بارے میں سنا تھا لیکن آج ہمیں اس بات کا ثبوت ملا کہ واقعی میں کشمیر کے لوگ قوت ایمانی سے لبریز ہیں۔