سرینگر// سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نوگام، بائی پاس پر زیر تعمیر ایک غیر قانونی ڈھانچے کو سیل کر دیا ہے اور کنڈزال پانپور میں پٹرول پمپ کو دوبارہ سیل کر دیا ہے۔اس مہم کو وائس چیئرمین ایس ڈی اے ڈاکٹر بشیر احمد لون کی ہدایت پر اور متعلقہ ایس ایچ او کے تعاون سے کامیابی سے ہمکنار کیا گیا۔دریں اثناء عام لوگوں کو مشورہ دیا گیاہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی تعمیر میں ملوث نہ ہوںاور اجازت حاصل کئے بغیر کسی بھی ڈھانچے کو COBA ایکٹ 1988 کی شق کے مطابق سیل اور منہدم کر دیا جائے گا۔