سرینگر// بلال فرقانی// سرینگر میں نوگام بائی پاس پر شبانہ آتشزدگی کی ایک واردات کے دوران3دوکانیں خاکستر ہوگئیں اور لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پیر کی شام قریب12بجے ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دیگر دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو طلب کیا گیا اور قریب2گھنٹوں کی مشقت کے بعد انہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا اور آگ پر قابو پایا۔اس دوران تاہم تین دکانیں خاکستر ہوگئیںجن میں فرنشنگ اور موبائل کی دکان بھی شامل ہے۔ متاثرین نے کہا کہ ان کی دکانوں میں موجودتمام سازوسامان خاکسترہوگیا اور انہیں لاکھوں روپے کے نقصانات سے دو چار ہونا پڑا۔ پولیس اور محکمہ مال کے افسراں نے منگل کو موقعہ پر جاکر صورتحال کا جائزہ لیا۔