سرینگر// اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے طلبا میں وسیع صلاحیت موجود ہے اور وہ خطہ کا نام روشن کرسکتے ہیں لیکن اُن کی فلاح وبہبود کے لئے ایک سازگار ماحوم چاہئے جس طرف حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ رفیع میر ایک تقریب کے حاشئے کے دوران نامہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں قانون کے متعدد طلبا نے اپنی اسٹوڈنٹس یونین میں شمولیت اختیار کی ۔ تقریب میں ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر گاندربل جاوید میر، صوبائی یوتھ صدر خالد راٹھور، صوبائی یوتھ کارڈی نیٹر امتیاز راتھر، صوبائی یوتھ آرگنائزر عادل بٹ اور صوبائی صدر اپنی اسٹوڈنٹ یونین ابراہیم شاہ بھی موجود تھے۔ جن طلبا نے پارٹی سٹوڈنٹس ونگ میں شمولیت اختیار کی ،اُن میں جنید احمد، مزمل میر، سود بھٹ، سردار مزمل، شعیب میر اور عمر بٹ قابل ذکر ہیں۔ میر نے اس موقع پر کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے طلبا کی بہبودی کے لئے وعدہ بند ہے اور وقتاًفوقتاًاُن کے مسائل کو اُجاگر کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو بھی چاہئے کہ طلبا کیلئے پالیسیاں مرتب کی جائیں تاکہ اُنہیں مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے طلبا پرزور دیاکہ سینٹرل یونیورسٹی گاندربل میں دخلہ لینے والے طلبا کو مناسب کیمپس نہیں ہیں ۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے گذارش کی کہ سینٹرل یونیورسٹی کے زیر التواتعمیری کام کو مکمل کیاجائے ۔ اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کا پارٹی قیادت نے خیر مقدم کیا ۔