Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

بینکرس کمیٹی کی پانچویں میٹنگ | بینکوںکوزرعی شعبہ کیلئے وافرقرضے فراہم کرنے پرچیف سیکریٹری کازور | یکم جنوری سے 31 مارچ2022ء تک مالی شمولیت کی مہم شروع کرنے کا اعلان

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 1, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے منگل کو پانچویں یوٹی لیول بینکرس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور جموںوکشمیر میں بینکوں اور مالیاتی اِداروں کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔ابتداً چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے بینکوں اور مالیاتی اِداروں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اَپنے کاروبار میں اِضافہ کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے وزیر خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کا اعادہ کرتے ہوئے پبلک سیکٹر بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں وکشمیر میں قرضہ جات کو بڑھانے میں وسعت دیں۔اُنہوں نے پبلک سیکٹر بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ مزید غیر بینکنگ مالیاتی کارپوریشنز اور مائیکرو فائنانس اِنسٹی چیوشنز کو جموں وکشمیر میں لانے کے لئے اقدامات شروع کریں۔ اِس سلسلے میں پی ایس بیز کو 31 دسمبر 2021ء تک پلان تیارکرنے کی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری نے نبارڈ سے کہا کہ وہ تمام سکیموں کے تحت پائپ لائن کے استعمال کے لئے روڈ میپ تیار  اور 31 دسمبر 2021ء تک بہتری کے لئے پروجیکٹ تیار کرے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر کی طرف سے ہر ضلع کے لئے زرعی اور صنعتی مصنوعات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے پنجاب نیشنل بینک کو ہدایت دی کہ وہ پہلے سے موجود مصنوعات کے لئے سلسلے میں 15 دسمبر 2021ء تک ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ‘ پروگرام کے تحت منصوبہ تیار کرنے میں پیش پیش رہے۔چیف سیکرٹری نے مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی کے دوران بینکنگ سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ترجیحی شعبے میں بالعموم اور زراعت شعبے میں بالخصوص ، ان شعبوں میں بے پناہ امکانات کے باوجود ناقص قرضے پر شدید تشویش کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کی 70 فیصد آبادی بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر زراعت سے منسلک ہے اور بینکوں کو اِس شعبے میں قرض دینے میں بہتر ی لانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف سیکرٹری نے حکومتی معاونت والی سکیموں اور روزگار پیدا کرنے کی سکیموں کے تحت قرضے کو بہتر بنانے کے لئے محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ پی ایم ای جی پی پورٹل کی طرز پر درخواستوں کو آن لائن جمع کرنے کے لئے مختلف سکیموں کے لئے 31 دسمبر 2021ء تک آن لائن پورٹل تیار کریں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں وکشمیر میں تمام مستفید پرمبنی سکیموں کو ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا ۔چیف سیکرٹری نے بینکوں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں بغیر کسی پریشانی کے کریڈٹ کو بڑھانے کے لئے  ڈیجیٹائزیشن کا فائدہ اٹھائیں۔چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں کسان کریڈٹ کارڈ سکیم کو عملانے میں بینکوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترجیحی شعبے میں قرض دینے میں اضافہ کر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کریں۔ اُنہوں نے اعلان کیا کہ بینکوں کی طرف سے یکم جنوری سے 31 مارچ 2022 ء تک جموں و کشمیر میں مالی شمولیت کی ایک مہم شروع کی جائے گی تاکہ اس شعبے میں مزید ترقی کی جا سکے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

صنعت، تجارت و مالیات

جموں و کشمیر سیاحت کے احیاء کی ایک مضبوط راہ پر گامزن سیاحوں کی آمد پھر شروع

July 8, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

مشن یووا سکیم کپوارہ اور بارہمولہ میں125کیس منظور

July 8, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

غیر فعال جن دھن کھاتے بینکوں کو بند کرنے کی ہدایت نہیں دی : وزارت خزانہ

July 8, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

الیکٹرک گاڑیوں کو عام کرنے ’کولیب انجن’ مہم شروع

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?