واشنگٹن// امریکا کا دعویٰ ہے کہ وہ عالمی سطح پر جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں اعلان کیا کہ یہ رقم دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حمایت اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے استعمال کی جانا چاہیے۔ امریکی صدر نے جمہوریت کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس میں 100سے زائد سربراہان مملکت و حکومت نے مشترکہ طور پر جمہوری اقدار کے تحفظ پر زور دیا۔اس دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس کو روکنے کے منصوبے پر برطانیہ کی وزیر خارجہ لِز ٹرس کے ساتھ پر تبادلہ خیال کیا ۔مسٹر بلنکن نے کہا ‘‘ برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس کے ساتھ یوکرین کی سرحد پر روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مربوط ردِ عمل کی اہمیت ، عالمی کووڈ- 19 سے نمٹنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے دیگر مشترکہ چیلنجوں پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ’’۔ قابل ذکر ہے کہ روس نے باربار کہا ہے کہ اس نے اسے اپنی سرحدوں کے اندر فوجیوں کو منتقل کرنے کا حق حاصل ہے ۔