کراچی/پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی بھی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن سیون میں واپسی ہوئی ہے۔پی ایس ایل کے سیزن سیون میں عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔گزشتہ روز پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے دوران عمر اکمل سلور کیٹگری میں فروخت ہوئے ، انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری کے دوسرے راؤنڈ میں خریدا۔خیال رہے کہ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے پہلے تین سیزن لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلے تھے ۔عمر اکمل پی ایس ایل کے چوتھے اور پانچویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے۔پی ایس ایل کے سیزن 6 میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ان پر پابندی عائد کردی تھی۔