ریاض//سعودی دارالحکومت میں خلیج تعاون کونسل کے بیالیسواں سربراہ اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے 6رکن ممالک کے سربراہ یا ان کے نمایندے شریک ہیں۔ سعودی ولی عہد نے ائرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے مطابق یہ سربراہ اجلاس ایک اہم وقت پر منعقد ہو رہا ہے جب کہ خطے کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کہا ہے کہ ’ خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) مشرق وسطی میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘۔سعودی ولی عہد نے خلیجی تعاون کونسل کے قیام کے چار عشرے گزر جانے کے بعد درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے خلیجی ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہ کانفرنس میں شریک وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ’اتحاد و یکجہتی کانفرنس کی بددولت ہی العلا سربراہ کانفرنس موثر فیصلے کرنے میں کامیاب ہوئی تھی‘۔ سعودی ولی عہد نے خلیجی اقتصادی اتحاد کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’ ہم چاہتے ہیں کہ خوشحال اقتصادی گروپ بنے اس کے لیے حوصلہ افزا ماحول پیدا کرنا ہوگا۔