جوہانسبرگ//ہندوستانی ٹیم کے ریگولر ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کمر میں درد کی وجہ سے جوہانسبرگ میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے تھے ۔ توقع ہے کہ وہ کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں واپسی کریں گے ۔لوکیش راہل نے جو دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کے کپتان تھے ، کہا کہ ویراٹ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے پچھلے کچھ دنوں میں نیٹس کیے ہیں، فیلڈنگ کی اور میدان کے چاروں طرف دوڑبھی لگائی ، مجھے لگتا ہے کہ انہیں ٹھیک ہوجانا چاہیے ۔بعد ازاں پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ راہل ڈریو ڈنے بھی اسی طرح کی بات کہی۔ ڈریوڈ نے کہاکہ اسے ہر طرح سے ٹھیک ہونا چاہئے ، اسے تھوڑا ادھر ادھر دوڑنے کا موقع ملا ہے ، اسے پریکٹس کرنے کا موقع ملا ہے ، میں نے اسے ابھی یہاں نیٹ میں تھروڈاو¿ن کیا تھا، لیکن امید ہے کہ کیپ ٹاو¿ن میں وہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔ ڈریوڈ نے مزید کہاکہ میں نے ابھی تک فزیو کے ساتھ تفصیل سے بات نہیں کی ہے ، لیکن جو کچھ میں سن رہا ہوں اس سے مجھے لگتا ہے کہ وہ واقعی بہتر ہو رہا ہے اور اس کوچار دن میں اچھا ہونا چاہیے ۔اگر کوہلی واپس آتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ہندستان کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست 40 رنز بنانے والے ہنوما بہاری کی بنچ پر واپسی ہوسکتی ہے ۔ ہندوستان نے اپنے سینئر بلے بازوں کی حمایت جاری رکھی۔ شریاس ائیر کی جگہ بہاری کو پہلا انتخاب قرار دیا گیا تھا۔ شریاس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔ڈریوڈ نے بہاری کی تعریف کی۔