واشنگٹن، 04 فروری (یو این آئی/ا سپوتنک) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ بیلاروس کے ان شہریوں کے نام ظاہر نہیں کر سکتا جن پر ویزے کی پابندی عائد ہے۔وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ نے متعدد بیلاروس کیکئی شہریوں پر سنگین غیر مطمئن مخالفانہ سرگرمیوں میں مبینہ کردار کی بابت ویزے کی پابندی عائد کی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کی دیر رات کہا، ’امریکی قانون کے تحت ویزہ ریکارڈ خفیہ ہوتا ہے۔ ہم اس پالیسی کے تحت آنے والے مخصوص افراد کی طرف اشارہ کرنے والی تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے‘۔