ماسکو//یو این آئی//پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ روس کے دورے پر آنے والے ہیں جس کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔واضح رہے کہ اتوار کے روز میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ مسٹر عمران خان فروری میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایاکہ "اس دورے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں اور دورے کی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ادھر روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان، برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس 10 فروری کو روس کا دورہ کریں گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کی حکومت نے کہا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹرس کو آنے والے دنوں میں بات چیت کے لیے روس کا دورہ کرنے کے لئے کہا ہے ۔اس کے بعد، فروری کے شروع میں، ٹرس نے کہا تھا کہ انہوں نے کووڈ 19 کے لیے مثبت ٹیسٹ کیا اور اور وہ اپنا سفر ملتوی کر دیں گی۔