ماسکو //روس نے ماسکو میں امریکی سفارتی مشن کے نائب سربراہ بارٹ گورمن کو ملک بدر کردیا جس کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے اسے بلاسبب قرار دیا ہے۔ روس کا یہ اقدام امریکا اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے بعد سامنا ہے آیا، امریکا کو خدشہ ہے کہ ماسکو، یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔بارٹ گورمن، ماسکو میں واقع امریکی سفارتخانے میں دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے پاس اوپن ویزا ہے، انہوں نے ماسکو میں 3 سال سے بھی کم عرصے کے لیے کام کیا ہے۔واشنگٹن نے ماسکو پر غلط معلومات سے دنیا کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے اپنے فوجی دستے واپس بیسز میں بھیجنے کے بجائے یوکرین کی متنازع سرحد پر مزید 7 ہزار فوجی بھیج دیے ہیں۔ملک کے مشرق میں موجود یوکرینی فورسز کو روس کی حمایت یافتہ فورسز کے علیحدہ کرنے والی لائن پر کشیدگی میں گزشتہ روز سے اضافہ ہوا ہے، دونوں فریقین کی جانب سے شدید گولہ باری کا الزام لگایا جارہا ہے۔ امریکی نیٹو اتحادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک روس کی جانب سے فوجی ہٹانے سیمتعلق وعدے کا کوئی اشارہ نہیں دیکھا۔برسلز میں قائم نیٹو ہیڈکوارٹرز میں موجود امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ ’میں نے دیکھا ہے کہ ان میں کچھ فوجی دستے سرحد کے قریب ہیں، ہم نے انہیں جنگی طیاروں میں دیکھا‘۔