Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

بربادی کا سبب۔ خیانت اور بدعنوانی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 25, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
ارشادِ ربّانی ہے:اور کسی نبی سے یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ مال غنیمت میں خیانت کرے اور جو کوئی خیانت کرے گا، وہ قیامت کے دن وہ چیز لے کر آئے گا، جو اس نے خیانت کر کے لی ہوگی، پھر ہر شخص کو اس کے کئے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر کوئی ظلم نہیں ہو گا۔ (سورۂ آل عمران)قرآن کریم نے جن نافرمان قوموں کی بربادی وہلاکت کی عبرت ناک داستان بیان کی ہے، ان میں خطیب الانبیاء،حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم بھی ہے،جس کی تباہی کا سب سے بڑا سبب کفرو شرک کے بعد،اس میں پایا جانے والا غبن، ناپ تول میں کمی اور خیانت اور بدعنوانی تھا۔
اس قوم کے جلیل القدر پیغمبر، ان کے معاشرے میں ایک طویل عرصے تک حق واصلاح احوال کی صدا لگاتے رہے اور انہیں باربار غبن وکرپشن کی وبا سے نکلنے اور بچنے کی تلقین کرتے رہے۔ وہ کہتے رہے:’’اے میری قوم! ناپ تول کو مکمل انصاف کے ساتھ پورا کرکے دیا کرو اور لوگوں کی چیزوں میں کمی (خیانت اور بدعنوانی) نہ کرو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھیرو۔ (سورۂ ہود)
حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے درمیان کھڑے ہوکر (مال غنیمت) خیانت کا تذکرہ فرمایا، پس اسے اور اس کے معاملے کو بہت بڑا بتایا، فرمایا: ’’قیامت کے دن میں تم میں سے کسی ایک کو ایسا ہرگز نہ پاؤں کہ اس کی گردن پر منمناتی بکری ہو، اس کی گردن پر ہن ہناتا گھوڑا ہو، وہ کہے گا:(اے اللہ کے رسول ؐمدد فرمائیے) تو میں کہوں گا: میں تیرے لئے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، تحقیق میں نے تجھ تک بات پہنچا دی تھی، (میں ہرگز نہ پاؤں کسی شخص کو کہ) اس کی گردن پر آوازیں نکالتا اونٹ ہو، وہ کہے کہ: (اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدد فرمائیے) تو میں کہوں: میں تیرے لئے کسی چیز کا مالک نہیں، تحقیق میں نے تو بات پہنچا دی تھی۔ (میں کسی کو ایسا ہرگز نہ پاؤں کہ) اس کی گردن پر سونے چاندی کا بوجھ ہو، پھر وہ کہے:(اے اللہ کے رسول  ؐمدد فرمائیے) تو میں کہوں: میں تیرے لئے کسی چیز کا مالک نہیں، تحقیق میں نے تو بات پہنچا دی تھی۔ (میں کسی کو ایسا ہرگز نہ پاؤں کہ) اس کی گردن پر لہراتے کپڑے ہوں، پھر وہ کہے:(اے اللہ کے رسول ؐمدد فرمائیے) تو میں کہوں: میں تیرے لئے کسی چیز کا مالک نہیں، تحقیق میں نے تو بات پہنچا دی تھی۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)
ایک روایت میں ہے کہ سیدنا ابو ہریرہؓ سے سوال کیا گیا ، جب ہزار دو ہزار دراہم کی خیانت پر خائن کو روز حشر یہ رقم اٹھا کے لانی پڑےگی تو اس کا کیا حال ہو گا جو سو دو سو اونٹ خیانت کرے، تو فرمایا کہ روزِ حشر تو ایسے شخص کا دانت اُحد پہاڑ کے برابر ہوگا اور اس کی بیٹھنے کی جگہ مقام ربذہ سے مدینہ تک پھیلی ہوئی ہو گی، تو وہ کیوں نہ اتنے اونٹوں کو اٹھا کر لا سکے گا۔ ( الدر المنثور) بد دیانتی اور خیانت کے مرتکب افراد کی قرآن کریم نے جا بجا مذمت اور ان کے لئے وعید بیان فرمائی ہے، ارشادِ باری تعالیٰ ہے:بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والو ں کی۔ جن کا حال یہ ہے کہ جب و ہ لوگوں سے خود کوئی چیز ناپ کر لیتے ہیں تو پوری پوری لیتے ہیں اور جب وہ کسی کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیں۔(سورۃ المطففین)
قرآن و حدیث میں ناپ تول میں کمی کرنے کو حرام قرار دیاگیا ہے، کیونکہ عام طور سے معاملات کا لین دین انہی دو طریقوں سے ہوتا ہے، انہی کے ذریعے کہا جاسکتا ہے کہ حق دار کا حق ادا ہو گیا یا نہیں، لیکن یہ معلوم ہے کہ مقصود اس سے ہر ایک حق دار کا حق پورا پورا دینا ہے ، اس میں کمی کرنا حرام ہے ، تو معلوم ہوا کہ یہ صرف ناپ تول کے ساتھ مخصوص نہیں ،بلکہ ہر وہ چیز جس سے کسی کا حق پورا کرنا یا نہ کرنا جانچا جاتا ہے، اس کا یہی حکم ہے ، خواہ ناپ تول سے ہو یا عدد شماری سے یا کسی اور طریقے سے ہر ایک میں حق دار کے حق سے کم دینا حرام ہے۔
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم پر متوجہ ہوئے اور فرمایا: ’’ائے مہاجرین کی جماعت! پانچ چیزوں میں جب تم مبتلا ہوجاؤ گے… اور میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں کہ تم ان کو پاؤ…علانیہ فحاشی جب بھی کسی قوم میں ظاہر ہوتی ہے تو (اس کی پاداش میں) ان کے درمیان طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جو ان کے پچھلے بڑوں میں نہیں پائی جاتی تھیں، اور نہ ہی کوئی قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے، مگر انہیں پکڑا جاتا ہے خشک سالی، سخت مشقتوں اور بادشاہ کے ظلم کے ذریعے، اور نہیں روکتے لوگ اپنے مالوں کی زکوٰۃ کو مگر (اس کی پاداش میں) ان سے بارش روک لی جاتی ہے، یہاں تک کہ اگر جانور نہ ہوں، توبارش بالکل ہی نہ برسے، اور نہ ہی کوئی قوم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے توڑتی ہے مگر (اس کی سزا کے طور پر) ان پران کا بیرونی دشمن مسلّط کر دیا جاتا ہے جو ان کی ملکیتی و مقبوضہ اشیاء چھین لیتے ہیں، اور جب قوم کے بڑے کتاب اللہ کے ذریعے فیصلے نہیں کرتے تو اللہ ان کے درمیان آپس کی جنگیں ڈال دیتے ہیں۔ ( ابن ماجہ)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?