Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

یوکرین میں طالب علم جاں بحق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 2, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

طلاب کو جنگ زدہ ملک سے ایئر فورس طیاروں سے واپس لانے کا فیصلہ

 
نئی دہلی// یوکرین پر روسی فوجی کارروائی کے دوران ہندوستان کیلئے ایک افسوسناک پیشرفت میں کرناٹک کے ایک طالب علم نوین کی  ہلاکت ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ ترجمان ارندم باگچی نے ٹویٹ کرکے کہا’’بڑے افسوس کے ساتھ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خارکیف شہر میںمنگل کی صبح فائرنگ میں ایک ہندوستانی طالب علم کی موت ہوگئی۔وزارت متوفی کے سوگوار خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے ‘‘۔ باگچی نے کہا،‘‘ہم طالب علم کے خاندان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔واضح رہے کہ یوکرین میں ہندوستان کے قریب 18 ہزار طلبہ ہیں ،جنہیں واپس لانے کیلئے حکومت ‘آپریشن گنگا’ چلا رہی ہے ۔وہاں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو مغربی یوکرین سے متصل رومانیہ ،ہنگری،پولینڈ جیسے ملکوں میں داخل ہونے کو کہا گیا ہے ،جہاں سے ہندوستانی افسر ان انکی واپسی کے سفر کا انتظام کررہے ہیں ۔ باگچی نے کہا ہے کہ خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے روس اور یوکرین کے سفیروں سے بات کرکے ہندوستانیوں کو وہاں سے صحیح سلامت نکالنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ہندوستان نے اب تک 9,000 سے زیادہ شہریوں کو جنگ زدہ یوکرین سے نکالا ہے ۔منگل کی صبح خارکیف میں ایک طالب علم کی فائرنگ میں ہوئی موت کے بعد ہندوستانی طلباء کے محفوظ انخلاء میں خارکیف اور ارد گرد کے شہروں میں جنگ کی صورتحال ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔ ادھر یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کے کام کو تیز کرنے کیلئے حکومت نے فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کو شامل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ فضائیہ کے طیارے یوکرین میں انسانی امدادی سامان لے جانے کے لیے بھی استعمال ہوں گے ۔ یہ طیارے ہندوستان سے امدادی سامان لے کر جائیں گے اور واپسی کے دوران ہندوستانی طلباء کو وہاں سے واپس لائیں گے ۔ فضائیہ منگل سے ہی اس کے لیے اپنے بڑے کارگو طیاروں سی-17 کا استعمال کرے گی۔ ان طیاروں کو آپریشن میں شامل کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ طلباء کی ایک بڑی تعداد کو بیک وقت واپس لایا جا سکے گا۔ یہ کام کم وقت میں مکمل ہوگا۔یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے نے منگل کو تمام ہندوستانی شہریوں اور طلبہ سے کہا کہ وہ جلد از جلد دارالحکومت کیف چھوڑ دیں۔ہندوستانی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا،‘یوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہنے والے ہندوستانیوں کو فوری طور پر نکل جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ انہیں یہاں سے ٹرین یا ٹرانسپورٹ کے دوسرے ذرائع سے جانے کی صلاح دی گئی ہے‘۔تاہم ہندوستانی طلباء اور دیگر غیر ملکیوں کو کیف میں ٹرینوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔انش پنڈتا نامی طالب علم نے ویڈیو میں بتایا کہ ہندوستانی طالب علم ہندوستانی سفارت خانے کے مشورے پر ریلوے اسٹیشن آئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ "گارڈز ہندوستانیوں یا غیر ملکی شہریوں کو اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ 
 
 

درماندہ کشمیری و طلاب

اہل خانہ کیلئے ہیلپ لائن قائم 

نیوز ڈیسک
 
سرینگر//صوبائی اِنتظامیہ کشمیر نے کشمیر کے اُن باشندوں اور طلاب کیلئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ، جو یوکرین میں درماندہ ہیں۔حکومت کی طرف سے کسی بھی مدد کی صورت میں متعلقہ افراد اور ان کے اہل خانہ 0194-2457312 اور0194-2473135 فون نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایم ایل اے اُرڈی کو صدمہ، مامو انتقال کر گئے
تازہ ترین
راجوری :محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہیں روکی گئیں
تازہ ترین
وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع
تازہ ترین
زندہ شیل تباہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کارروائی | عام لوگوں کی حفاظت کیلئے متعدد زندہ شیل ناکارہ بنا دیا گیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

جنگ کا دور نہ دہشت گردی کا ملی ٹینسی اور مذاکرات، دہشت اور تجارت ،خون اور پانی ایکساتھ نہیں چل سکتے:وزیر اعظم

May 12, 2025
صفحہ اول

سانبہ اور پنجاب کے کئی شہر ڈرون نظر آئے، بلیک آئوٹ

May 12, 2025
صفحہ اول

ہندو پاک میں ایٹمی جنگ روک دی دونوں ملکوںکو متنبہ کیا لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا:ٹرمپ

May 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کامیاب رہا | ہمارا ہدف ملی ٹینٹ تھے، پاکستانی فوج نے اسے اپنی لڑائی بنایا

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?