Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

سفرِ مبارک اور مُشاہداتِ نبویﷺ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 4, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
روایت کے مطابق حضور پرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رات خانۂ کعبہ کے پاس حطیم میں آرام فرمارہے تھے کہ جبرائیل امین ؑحاضر خدمت ہوئے، بے دار کیا۔ ارادئہ خداوندی سے آگاہی بخشی۔ حرم سے باہر تشریف لائے تو سواری کے لیے ایک جانور پیش کیا گیا جو براق کے نام سے موسوم ہے۔ اس کی تیز رفتاری کا عالم یہ تھا کہ جہاں نگاہ پڑتی، وہاں یہ قدم رکھتا تھا۔ حضور پرنور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر سوار ہوکر بیت المقدس آئے، اور جس حلقے سے انبیاء ؑ کی سواریاں باندھی جاتی تھیں، براق کو باندھ دیا گیا، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد اقصیٰ میں تشریف لے گئے، جہاں جملہ انبیائے سابقین علیہم السلام حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے چشم براہ تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء میں سب نے نماز ادا کی، اس طرح ارواحِ انبیاءعلیہم السلام سے روزِ ازل جو عہد لیا گیا تھا۔ (ترجمہ)کہ تم میرے محبوب پر ضرور ایمان لانا اور ضرور ان کی مدد کرنا (سورۂ آلِ عمران18)کی تکمیل ہوئی۔اس رات اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی قربت سے سرفراز فرمایا اور کائنات کے اسرار و رموز کا مشاہدہ کرایا۔
ازاں بعد مرکب ہمایوں بلندیوں کی طرف پرکشا ہوا۔ مختلف طبقاتِ آسمانی پر مختلف انبیاءؑ سے ملاقاتیں ہوئیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھے اور سدرۃ المنتہیٰ تک پہنچے جو انوار ربانی کی تجلی گاہ تھا،اس کی کیفیت الفاظ کے پیمانوں میں سما نہیں سکتی، عقاب ہمت یہاں بھی آشیاں بند نہیں ہوا۔ آگے بڑھے کہاں تک گئے ہماوشما اسے کیا سمجھیں۔ 
زبانِ قدرت نے مقامِ قرب کا ذکر اس طرح کیا ہے، یعنی پھر وہ قریب ہوا اور قریب ہوا، یہاں تک کہ صرف دو کمانوں کے برابر، بلکہ اس سے بھی کم فاصلہ رہ گیا۔ (سورۃ النجم) وہاں کیا ہوا یہ بھی میری اور آپ کی عقل کی رسائی سے بالاتر ہے، قرآن کریم نے بتایا ہے۔ ترجمہ :پس وحی کی اللہ نے اپنے محبوب بندے کی طرف جو وحی کی۔اسی مقام قرب اور گوشہ خلوت میں دیگر انعامات نفیسہ کے علاوہ پانچ نمازوں کا تحفہ ملا۔
حضرت شداد بن اوسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:معراج کی شب راستے میں ایسی زمین پر میرا گزر ہوا کہ جس میں کھجوروں کے درخت بکثرت تھے۔ جبرائیل امینؑ نے کہا! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہاں اتر کرنفل نماز پڑھ لیجیے، میں نے اتر کر نماز پڑھی، جبرائیل امینؑ نے کہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معلوم ہے آپؐ نے کس مقام پر نماز پڑھی ہے؟
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں، میں نے کہا مجھے نہیں معلوم، جبرائیل امینؑ نے کہا آپؐ نے یثرب یعنی مدینۂ طیبہ میں نماز پڑھی ہے۔ جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہجرت فرمائیں گے۔ بعدازاں رسول اللہؐ روانہ ہوئے، ایک اور زمین پر پہنچے، جبرائیل امینؑ نے کہا، یہاں بھی اترکر آپؐ نماز پڑھ لیجیے۔ میں نے اترکر وہاں نماز پڑھی، جبرائیل امینؑ نے وہی سوال دوبارہ کیا، اور پھر کہا ،آپ نے وادی سینا میں شجرۂ موسیٰ کے قریب نماز پڑھی ہے۔ جہاں اللہ عزوجل نے حضرت موسیٰ ؑسے کلام فرمایا تھا، پھر ایک اور زمین پرگزر ہوا، وہاں نماز پڑھی یہ شعیبؑ کا مسکن تھا۔ وہاں سے روانہ ہو کر ایک اورزمین پر پہنچے،نماز پڑھی، جبرائیل امینؑ نے کہا، یہ بیت اللّحم ہے۔ جہاں عیسیٰ ؑکی ولادت ہوئی۔(زرقانی)
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار جارہے تھے کہ راستے میں ایک بڑھیا کے سامنے سے گزر ہوا۔ اس نے آپؐ کو آواز دی، حضرت جبرائیلؑ نے کہا، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،آگے تشریف لے چلیے، اور اس کی طرف التفات نہ کیجیے، آگے چل کر ایک بوڑھا نظر آیا، اس نے بھی آپؐ کو آواز دی، حضرت جبرائیلؑ نے کہا، آگے تشریف لے چلیے، آگے چل کر آپؐ کا گزر ایک جماعت پر ہوا، جنہوں نے آپؐ کو ان الفاظ میں سلام کیا۔ ’’السلام علیک یااول،السلام علیک یاآخر۔ 
السلام علیک یاحاشر۔ جبرائیل امینؑ نے کہا آپؐ ان کے سلام کا جواب دیجیے، اور بعدازاں بتایا کہ وہ بوڑھی عورت دنیا تھی۔ دنیاکی عمر اتنی ہی قلیل باقی رہ گئی ہے۔ جتنی اس عورت کی عمر باقی ہے، اور وہ بوڑھا مرد، شیطان تھا، دونوں کا مقصد آپؐ کو اپنی طرف مائل کرنا تھا۔ وہ جماعت جنہوں نے آپؐ کو سلام کیا۔ وہ حضرت ابراہیمؑ، حضرت موسیٰ ؑ اور حضرت عیسیٰؑ تھے۔ (خصائص کبریٰ)
شب معراج آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ایسی قوم پرگزر ہوا جو ایک ہی دن میں بیج بوتے اورایک ہی دن میں کھیتی کاٹ لیتے ہیں۔ کاٹنے کے بعد کھیتی پھر ویسی ہی زرخیز اور ہری بھری ہوجاتی ہے جیسے پہلے تھی، جبرائیل امینؑ نے بتایاکہ یہ وہ لوگ ہیں جواللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہیں۔ ان کی ایک نیکی سات سو نیکیوں سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے اور یہ جو کچھ بھی خرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں اس کا نعم البدل عطافرماتا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ایک قوم پر ہوا جن کے سر پتھروں سے کچلے جارہے تھے۔
کچلے جانے کے بعد وہ پھر ویسے ہی ہوجاتے ،جیسے پہلے تھے۔ اسی طرح سلسلہ جاری ہے۔کبھی ختم نہیں ہوتا، آپؐنے پوچھا یہ کون لوگ ہیں؟ جبرائیل امینؑ نے فرمایا : یہ فرض نماز کے معاملے میں کاہلی کرنے والے ہیں۔ پھر ایک اور قوم پر گزر ہوا،جن کی شرم گاہوں پر آگے اور پیچھے چیتھڑے لپٹے ہوئے تھے اوریہ اونٹ اوربیل کی طرح چرتے تھے، ضریع اور زقوم یعنی کانٹے اور جہنم کے پتھر کھارہے تھے۔ آپؐ نے فرمایا، یہ کون لوگ ہیں؟جبرائیل امینؑ نے فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے مال کی زکوٰۃ نہیں دیتے۔
پھر آپؐ کا گزر ایک ایسی لکڑی پر ہوا جو سرِراہ واقع ہے۔ جو کپڑا اور جوشے بھی اس کے پاس سے گزرتی ہے۔ وہ اسے پھاڑ ڈالتی اور چاک کردیتی ہے۔ آپؐ نے جبرائیلؑ سے دریافت فرمایا کہ یہ کیا ماجرا ہے؟ جبرائیلؑ نے کہا، یہ آپؐ کی امت میں ان لوگوں کی مثال ہے جو راستے میں چھپ کر بیٹھ جاتے ہیں، اور راہ گزرنے والوں پر ڈاکا ڈالتے ہیں، پھر آپؐ کا ایک ایسی قوم پر گزر ہوا،جس نے لکڑیوں کا ایک بڑا بھاری گٹھا جمع کررکھاہے اور وہ اسے اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتے، مگر لکڑیاں لالا کر اس میں اور زیادہ کرتے رہتے ہیں۔ 
آپؐ نے فرمایا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ جبرائیل امینؑ نے فرمایا، یہ آپؐ کی امت کا وہ شخص ہے کہ جس پر حقوق اور امانتوں کا بارِ گراں ہے کہ جسے وہ ادا نہیں کرسکتا اور اس وجہ سے وہ اپنے اوپر اور بوجھ لادے جاتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ایسی جماعت پر ہوا جن کی زبانیں اور لبیں لوہے کی قینچیوں سے کاٹی جارہی تھیں اورجب کٹ جاتیں تو پھر ویسی ہی ہوجاتیں، یہ سلسلہ جاری رہتا ہے، ختم نہیں ہوتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! یہ کیا ہے؟ جبرائیلؑ نے فرمایا، یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے وہ خطیب اور واعظ ہیں، جو دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں اور خود عمل نہیں کرتے۔(ابنِ جریر)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?