Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 10, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

فوجی پورٹر کھائی میں گرجانے سے زخمی

عشرت حسین بٹ 
منڈی //سرحدی ضلع پونچھ میں بدھ کے روز فوجی پورٹر ایک گہری کھائی میں گر جانے سے زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں بدھ کے روز ایک 30 سالہ فوجی پورٹر پھسل کر قریب 18فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی پورٹر کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا۔زخمی پورٹر کی شناخت عتیق الرحمان ولد شکیل الرحمان ساکن شاہ پور کے بطور ہوئی ہے ۔
 
 
 

پٹوار ایسوسی ایشن کی ہڑتال 6ویں روز بھی جاری رہی 

جاوید اقبال 
مینڈھر //پٹوار ایسوسی ایشن کے بینر تلے شروع ہوئی محکمہ مال کے پٹواریوں کی ہڑتال 6ویں روز بھی مینڈھر سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر پر جاری رہی ۔مینڈھر میں جاری احتجاج میںضلع پونچھ سے ایسوسی ایشن میں شامل دیگر اراکین نے شرکت کرتے ہوئے اپنی مانگوں کے حق میں نعرے بازی کی ۔مقررین نے کہاکہ پٹواریوں کے پاس گزشتہ کئی برسوں سے پٹوار خانہ ودیگر سہولیات میسر نہیں ہیں جبکہ اسی طرح وہ ڈی پی سی و دیگر مسائل کے سلسلہ میں مسلسل مانگیں کررہے ہیں لیکن حکومت اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دے رہی ہے ۔احتجاج میں ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے وائس چیئر مین اشفاق چوہدری نے شامل ہوتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ سے اپیل کی کہ پٹواریوں کی مانگوں کو جلدازجلد پورا کیا جائے ۔انہوں نے احتجاج کررہے ملازمین کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے مطالبات کے سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو تحریر طور پر بھی لکھا جائے گا ۔اس دوران ان کے ہمراہ ایڈ وکیٹ تنویر اقبال قریشی و دیگر اراکین بھی موجود تھے جبکہ احتجاج میں پٹوار ایسوسی ایشن کے ضلع صدر بشارت نقوی ،جموں وکشمیر یوٹی کے سٹیٹ سیکریٹری غلام رسول شاہ ،پٹوار ایسوسی ایشن مینڈھر کے صدر محمد امین چوہدری ودیگران نے بھی شرکت کی۔ 
 
 
 

محکمہ تعلیم کے درجنوں ملازمین اٹیچ 

سرکاری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر 

جاوید اقبال 
مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے سبھی تعلیمی زونوں میں درجنوں ملازمین سرکاری حکم نامے کے باوجود اٹیچ کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے دیہات میں قائم کردہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژن کے زون مینڈھر ،منکوٹ ،ہرنی اور تعلیمی زون بالاکوٹ میں درجنوں ملازمین بالخصوص ٹیچروں کو اٹیچ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے دیہات میں قائم کردہ سکولوں میں بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کے آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ دیہات کے سرکاری سکولوں میں ٹیچروں کی تعداد انتہائی کم ہے جبکہ قصبہ و آسانی والی جگہوں پر قائم کردہ سکولوں میں ٹیچروں کی تعداد بچوں سے بھی زیادہ ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ٹیچروں کی اٹیچ منٹوں کو منسوخ کر کے دیہاتی علاقوں میں قائم کردہ سکولوں میں تعینات کیا جائے ۔چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔
 

مینڈھر میں منشیات سمگلر گرفتار 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے ایس ایس پی پونچھ کی قیادت میں کی گئی ایک کارروائی کے دوران منشیات سمیت ایک سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ایس ڈی پی او مینڈھر کی قیادت کی گئی ایک کارروائی کے دوران سنگالہ چوک میں ایک ناکے کے دوران کملیش کمار والد سونی لعل چوہدری سکنہ مدھیہ پردیش کی تلاشی کے دوران سمگل کی جارہی ایک کلو منشیات کو ضبط کر کے سمگلرکو گرفتار کرلیا گیا ۔اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 46/2022 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 
 

ادھم پور دھماکہ: راجوری، پونچھ میں سیکورٹی الرٹ جار ی 

سمت بھارگو
راجوری//ضلع ادہمپور میں ہوئے پُر اسرار دھماکے بعد راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں، فیلڈ فورسز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہائی وے پر چوکسی برقرار رکھیں۔غور طلب ہے کہ مذکورہ حادثے میں کم از کم 14افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ دھماکہ دیسی ساختہ بم سے کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی سیٹ اپ میں اعلیٰ قیادت نے راجوری اور پونچھ میں فیلڈ فورسز کو ہدایات جاری کی ہیں جو کہ جڑواں اضلاع میں کنٹرول لائن پر موجودگی کے ساتھ ساتھ سال 2021 میں دیکھنے میں آنے والی عسکریت پسند سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے حساسیت کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الڑٹ پر رہا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ ادہمپور نوعیت کے کسی بھی واقعے کی روک تھام کیلئے فیلڈ فورسز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن سے کہا گیا ہے کہ وہ سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کریںاس کے علاوہ اعلیٰ کمان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت اطلاع کو یقینی بنانے کیلئے خفیہ معلومات جمع کرنے والے سیٹ اپ کو بھی اپ گریڈ کریں تاکہ اسے روکا جا سکے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹائم کنٹرولڈ ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ جسے عام طور پر ٹائم بم کے نام سے جانا جاتا ہے راجوری قصبے میں 2000 سے 2005 کے درمیان ایک درجن سے زائد دھماکے ہوئے تھے ۔ان سالوں میں ان دھماکوں میں بہت زیادہ جانوں کا نقصان ہوا تھا۔ضلع میں مذکورہ برسوں کے دوران ہوئے والے دھماکوں میں مین بس سٹینڈ راجوری، سٹی چوک راجوری میں کھجوریہ مٹھائی کی دکان کے سامنے، ڈھکی بازار راجوری وغیرہ معاملے اہم تھے ۔
 

جمعرات سے راجوری میں بھیرو جھانکی

سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے گئے 

سمت بھارگو
راجوری//راجوری کے کچھ حصوں میں ایک ہفتہ کی مدت کیلئے نکالی جانے والی تاریخی بھیرو جھانکی جمعرات کو شروع ہونے والی ہے جس کے ساتھ شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور سول انتظامیہ نے نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے مجسٹریٹ بھی تعینات کئے ہیں۔بھیرو جھانکی راجوری کا ایک عالمی مشہور تہوار ہے جو ایک ہفتہ تک نکالا جانے والا جلوس ہے جس کے دوران ایک آدمی کے ساتھ بھیرو دیو کے نام پر کالا رنگ کیا جاتا ہے اور اسے راجوری شہر کے چکر لگانے کیلئے لیاجاتا ہے ۔ایسا مانا جاتا ہے کہ جھانکی راجوری کو خشک سالی جیسی صورتحال سے محفوظ رکھتی ہے۔تاریخی بھیرو جھانکی جمعرات کو شروع ہونے والی ہے اور راجوری شہر کے کچھ حصوں میں ہولی کے تہوار تک نکالی جائے گی جس میں ضلع بھر سے ہزاروں لوگوں کی جھانکی میں حصہ لینے کی امید ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ اس جھانکی کی حساسیت اور عوام کی شرکت کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور فورسز کی بھاری تعیناتی کے ساتھ اعلیٰ سطحی حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔
 
 

فلاحی سکیم کیلئے پونچھ میں بیداری پروگرام جاری 

حسین محتشم
پونچھ//جموں کشمیر کے دوسرے اضلاع کی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں بھی پردھان منتری شرم یوگی من دھن پنشن یوجنا (پی ایم ایس وائی ایم) کے تحت ہفتہ جو 7 مارچ سے 13 مارچ تک منایا جارہا ہے،کی تقریبات کے تناظر میں تیسرے دن محکمہ لیبر نے پنشن اسکیم (پی ایم ایس وائی ایم) کے سلسلہ میں بیداری پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام بھی اسسٹنٹ لیبر کمشنر پونچھ کی قیادت میں منعقد ہوا جہاں انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد غیر منظم کارکنوں کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے 18-40 سال تک کی عمر کے مزدور، منریگا کارکنان، چھوٹے دکاندار، ڈرائیور، کنڈکٹر، زراعت کے کارکن، تعمیراتی کارکن، اہل مطلوبہ مستحقین مستفید ہونگے۔ انھوں نے بتایا کی اس کے لئے یہ کارکنان اپنے قریبی کامن سروس سینٹر میں اپنا ادھار کارڈ اور بینک کی کاپی ساتھ لیکر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں یا خود ہی آن لائین رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفتری اوقات کے دوران کارکنان ہر طرح کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔
 
 

پونچھ میں’ انٹر بلاک ‘مقابلوںکا آغاز

حسین محتشم
پونچھ//محکمہ ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پونچھ کی جانب سے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں کھو کھو انٹر بلاک ضلع سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلہ کی افتتاحی تقریب بدھ کے روز سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرمحکمہ مال(ACR) ظہیر احمد کیفی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ضلعی آفیسر پونچھ نے مہمان خصوصی کا استقبال گلدستہ پیش کر کے کیا۔بعد از آں انھوں نے ان کھیلوں کے متعلق تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں میںضلع پونچھ کے گیارہ بلاک کی 22 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔مہمان خصوصی نے اس موقعے پر موجود کھلاڑیوں کو کھیلوں میں دلچسپی لینے اور بری صحبتوں سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے باضابطہ مقابلوں کا اعلان کیا۔اس موقعہ پر ضلع پونچھ کے تمام زونوں کے افسروں اور فیزیکل ٹیچرس نے شرکت کی۔ کلونت سنگھ نے کنوینر اور نریندر سنگھ نے تکنیکی نگرانی کے فرائض انجام دیئے اور نظامت کے فرائض وجے کمار نے انجام دیئے۔
 

چھترال میں رابطہ سڑک کا تعمیر عمل شروع 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے چھترال علاقہ میں ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین اشفاق چوہدری کی جانب سے ایک رابطہ سڑک کا افتتاح کیا گیا ۔مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے گیارہ سے تکیہ کالابن رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین کیساتھ ساتھ محمد امین قریشی و دیگر علاقہ کے معززین بھی موجود تھے ۔سڑک کی تعمیر کی رسم محمد امین قریشی کے ہاتھوں انجام دی گئی ،جنہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک کو جلداز جلد مکمل کر کے مکینوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔معززین نے بتایا کہ رابطہ سڑک کے مکمل ہونے سے وسیع آباد کو فائدہ پہنچے گا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025
پیر پنچال

فوج نے پونچھ میں خانہ بدوش طبقہ کو طبی سہولیات فراہم کیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?