Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کپوارہ میں ہولناک آگ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 22, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں 5رہائشی مکانات اورایک فیکٹری سمیت متعدد ڈھانچے خاکستر ہوئے ہیں ۔مقامی لوگو ں نے محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی پر غفلت شعاری برتنے کا الزام لگایا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کپوارہ قصبہ کے گنائی محلہ میں دوران شب آگ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور دیگر تین رہائشی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔آگ لگنے کے بعد مقامی لوگ اور فوج وہا ں پہنچ گئی اور بچائو کارروائی شروع کی ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا کہ انہو ں نے آگ نمودار ہوتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کو مطلع کیا تاہم وہ نہیں آئے جس کے بعد کچھ نوجوان ایک نجی گاڑی میں کپوارہ میں قائم فائر سروس اسٹیشن پہنچ گئے اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا مین گیٹ کھٹکھٹایا اور انہیں جائے واردات پر پہنچنے کے لئے منت کی ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل درگمولہ اور کلاروس کے فائر ٹینڈر وہا ں پہنچ گئے تھے اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا جبکہ کپوارہ فائر ٹینڈر کے پاس پھٹی پرانی اورنقصان زدہ پایپیں تھیں جن سے آگ بجھانے کے کام میں دقتیں پیش آئیں ۔مقامی لوگو ں نے کہا کہ اگر کپوارہ فائر ٹینڈر وقت پر پہنچ جاتے تو اتنے سارے مکانات نہیں جل جاتے ۔آگ کی اس تباہ کن واردات میں عبد الغنی ،عبد الاحد خان ،فاروق احمد غازی اور اختر احمد غازی کے مکانات مکمل طور خاکستر ہوئے جبکہ بختی بیگم کے مکان کو جزوی طور نقصان پہنچ گیا ۔اس دوران تارت پورہ رامحال میں دوران شب ایک فیکٹری آتشزدگی کی واردات میں خاکستر ہوئی جبکہ گلورہ لنگیٹ میں اتوار رات دیر گے ایک رہا ئشی مکان ،دو دکانیں اور ایک گائو خانہ خاکستر ہوگیا ۔سول سوسائٹی کپوارہ اور ٹریڈرس فیڈیشن کے صدر شوکت مسعودی نے جائے واردات پر جاکر متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں کیونکہ ان کے پاس اب کچھ نہیں بچا۔انہو ں نے کہا کہ کپوارہ میں فائر سروس اسٹیشن کے عملہ کے خلاف لوگو ں نے جو الزامات لگائے اس کی تحقیقات عمل میں لائی جائے کیونکہ لوگو ں نے جن خدشات کا اظہار کیا وہ ناقابل معاف ہیں ۔کپوارہ قصبہ میں پیش آئے واقعہ سے متعلق انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمر جنسی کپوارہ عبد الخالق وانی کا کہنا ہے کہ لوگو ں کے الزامات بے بنیاد ہیں اور محکمہ کے کئی فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے کام پر تھے جس کی وجہ سے باقی بستی کو بچایا گیا ۔ا نہو ں نے کہا کہ جس مقام پر یہ واردات پیش آئی وہاں پہنچنے میں فائر سروس کی گاڑیو ں کو مشکلات پیش آئے کیونکہ اندر جانے والی سڑک پر لوگو ں نے اپنی نجی گاڑیا ں کھڑا کر رکھی تھیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے گنائی محلہ کا دور کر کے وہاں آگ سے ہوئے متاثرین میں 10ہزار فی کس امداد تقسیم کی جبکہ جزوی طور ہوئے مکان مالک کو 5ہزار کی نقدی رقم دیکر متاثرین کو یقین دلایا کہ نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

کشمیر

وادی میںسیزن کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ سرینگر میں درجہ حرارت 35.3

July 4, 2025
کشمیر

حج 2026کیلئے در خواستیں ایک ہفتے کے اندر جمع کرنے کا آغاز ہوگا:مرکزی وزیر

July 4, 2025
کشمیر

۔8ویں محرم کے جلوس میں بھاری شرکت شہر کے روایتی راستے سے تیسرے سال بھی جلوس بر آمد

July 4, 2025
کشمیر

۔10 سال بعد بھی طغیانی کا خطرہ برقرار فنڈس خرچ، ڈریجنگ بند،سیلابی تیاری صرف کاغذوں تک محدود

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?