Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 26, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE

میر واعظ کی نظر بندی ختم کی جائے: انجمن اوقاف 

سرینگر //انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے نائب صدر اور خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر جموںوکشمیر خاص طور پر وادی کی سماجی اور معاشرتی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کشمیری عوام گوناگوں اور متعدد مسائل کا سامنا کررہے ہیںاور ماضی کی نسبت اصلاح معاشرہ کی شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ تقریبا تین سال سے جموںوکشمیر کے سب سے بڑے مذہبی رہنما میرواعظ ڈاکٹر مولو ی محمد عمر فاروق غیر قانوی اور غیر اخلاقی طور پرمسلسل نظر بند رکھے گئے ہیں جبکہ موصوف پر لگائے گئی قدغنوںکو ہٹانے کیلئے عوام کے تمام طبقوں ،دینی شخصیات، ادارے، اور سول سوسائٹی ، مسلسل زور دے رہی ہے اور اس ضمن میں حکام سے بارہا اپیلیں کی گئیں تاہم اب تک موصوف کو نظر بند رکھ کر انکی جملہ دینی ، ملی اور سماجی پر امن سرگرمیاں معطل رکھی گئی ہی۔ مولانا نقشبندی نے مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد پر حکام سے پرزور اپیل کی کہ وہ  میرواعظ کی نظر بندی فوری طور ختم کرے تاکہ موصو ف صدیوں کی تاریخ پر مشتمل اپنے اکابر و اسلاف کے طرز پر اپنی منصبی ذمہ داریاں پورے کرسکیں۔
 
 

نیتی آیوگ کے ذریعہ برآمدگی

انڈیکس 2021 کا دوسرا ایڈیشن ،جموں کشمیر تیسرے نمبر پر 

جموں//نیتی آیوگ کے ذریعہ برآمدی تیاری انڈیکس 2021 کے دوسرے ایڈیشن میں جموں و کشمیر یو ٹی تیسرے مقام پر اُبھر کر سامنے آئی ہے ۔ تیسرا مقام حاصل کر کے جموں و کشمیر کی مجموعی درجہ بندی 36 ویں سے بڑھ کر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور اس کا اسکور 12.27 سے بڑھ کر 30.07 ہو گیا ہے ۔ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او ۔ نوڈل ایجنسی فار ایکسپورٹ پروموشن ) کے توسط سے محکمہ صنعت و تجارت نے تمام ای پی آئی پیرا میٹرز میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھر پور کوشش کی ہے ۔جے کے ٹی پی او نے برآمد کنندگان کو بی ایس ایم، صلاحیت سازی کی ورکشاپس ، تجارتی میلوں اور نمائشوں کے علاوہ او ڈی او پی پراڈکٹس کو حتمی شکل دینے ، ضلع کے تحت برآمدی مرکز کے طور پر ضلع کے برآمدی منصوبوں کے ذریعے مختلف مارکیٹ کنیکٹس فراہم کئے ہیں ۔ یہ انڈیکس نیتی آیوگ نے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت ، سیکرٹری محکمہ کامرس بی وی آر سبھرامنیم اور دیگر معززین کی موجودگی میں جاری کیا ۔ 
 
 
 

گاندربل کے 75کسان تربیتی پروگرام میں شریک 

گاندربل//ارشاد احمد//محکمہ زراعت سب ڈویژن گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 75 کسانوں اور کاشتکاروں کو 5 افسران کے ساتھ محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کشمیر چوہدری محمد اقبال نے ہری جھنڈی دکھا کر پدگام پورہ فارم کے ایک روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے روانہ کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر زراعت کشمیر نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ ان تحقیق مرکز کی طرف سے زراعت کی ترقی کے لیے خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں اپنائی جانے والی جدید ترین تکنیکوں کے بارے میں جانکاری حاصل کریں اور اپنی اقتصادی اور معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لئے متعلقہ شعبوں کی ہدایات پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی سرگرمیاں کاشتکاروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یہ ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو کہ اس دورے کے دوران جدید اور نئی تکنیک پر توجہ مرکوز کریں تاکہ آنے والے وقت میں ان کی معاشی اور اقتصادی بہتر بن سکے۔چیف ایگریکلچر آفیسر گاندربل اعجاز احمد بٹ اور سب ڈویژنل زراعت افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
 
 

منشیات اور شراب پرمکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ 

جمعہ اجتماعات میں متحدہ علمائے اہلِ سُنت سے وابستہ علماء کے خطاب 

سرینگر//متحدہ علماء اہل سنت نے منشیات کے استعمال اور شراب پرپابندی عائد کرنے کی مانگ کی ہے۔ جموں و کشمیر میں منشیات کے خلاف مہم میں شدت لاتے ہوئے متحدہ علما اہل سنت سے وابستہ علما ء نے مختلف مقامات پر مساجد ،خانقاہوں اور بقعہ جات میں جمعتہ المبارک کے خطابات میں یوٹی میں شراب پر مکمل بندی کا مطالبہ کیا ہے۔مولانا غلام محی الدین نقیب نے جامع قادریہ شالیمار میں ، مولانا غلام رسول حامی نے مرکزی جامع مسجد میرانی گاندربل،مولانا عبدالرشید داودی نے کعبہ مرگ،مولانا ریاض الحق نورآبادی نے بقعہ عالیہ سید یعقوب صاحب ؒسونہ وار ، مولانا مبارک حسین نعمانی نے جامع مسجدحنفیہ سعدپورہ عیدگاہ ،مفتی قمرالدین اویسی نے جامع مسجد حضرت ابو بکر صدیقؓ تکیہ تاپر پٹن میں، مولانا فیاض احمد رضوی نے مرکزی جامع مسجد باغ نوگام اشاجی پورہ اننت ناگ میں قرآن و احادیث کی روشنی میں منشیات کے بارے میں عوام کو روشناس کیا اور اس بدعت کے خلاف صف آرا ہونے کی تلقین کی۔علماء نے منشیات اور شراب کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے لوگوں کو شامل ہونے کی پرزور اپیل کی۔ انہوں نے تمام طبقوں خصوصا دانشوروں سے گزارش کی کہ وہ سامنے آکر اس مہم میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرے۔ علماء نے پر زور مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر میں شراب کی فروخت پر فی الفور پابندی عائد کی جائے اور اس ضمن میں ہر سطح پراس کے خلاف مہم کو جاری رکھا جائے گا۔
 

بانڈی پورہ میںاے ڈی سی کی کرسی خالی

لوگوں کو گوناگوں مسائل کا سامنا 

عازم جان
بانڈی پورہ //ضلع بانڈی پورہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی کرسی 20 دنوں سے خالی پڑی ہے ۔ اے ڈی سی کی کرسی خالی رہنے سے لوگوں کو گوناگوں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 20 روز قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر سرینگر تبدیل ہوئے لیکن تاحال یوٹی سرکار نے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے اے ڈی سی کا دفتر تالا بند ہے۔بانڈی پورہ کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ عوام کے التوا ء میں پڑے مسائل کا ازالہ ہوسکے۔
 

سوپورمیں2منشیات فروش گرفتار

سوپور//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سوپورپولیس نے2منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔ اُن کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیاگیا ۔ پولیس اسٹیشن پانزلہ اور پولیس کمپونیٹ رفیع آباد نے مل کر نادی حل کراسنگ پر ناکہ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK01N-5535 کو روک  لیا جس میں 2اشخاص سوار تھے،کی تلاشی لی گئی۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے1500گرام چرس جیسا مادہ برآمد کیا ۔ ان کی شناخت محمد شفع شاہ اور شوکت احمد میر کے طور پرہوئی ہے ۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پانزلہ میں ایف ائی آر نمبر19/2022کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیا۔ اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔ کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
 
 

 بجبہاڑہ میں طالب علم کی موت

ویری کا تحقیقات اور معاوضے کا مطالبہ

سری نگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر عبدالرحمان ویری نے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 20 سالہ طالب علم عمر فاروق کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے معاملے کی فوری شفاف تحقیقات اور غمزدہ خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو چوکنا رہنا ہوگا اور بجلی تاروں کو چیک کرنا ہوگا۔
 

ریلوے کالونی نوگام میں 11 ڈھانچے سیل

سری نگر// ایس ڈی اے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد لون کی ہدایت پر سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے) نے ریلوے کالونی نوگام اور مسلم آباد ڈانگر پورہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کے دوران 11ڈھانچوں کو سیل کردیا ۔ایس ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے پولیس سٹیشن نوگام کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے 11 ڈھانچوں کو سیل کر دیا۔ایس ڈی اے نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی تعمیر میں ملوث نہ ہوںاور عمارت کی اجازت حاصل کیے بغیر اٹھائے گئے اس طرح کے کسی بھی ڈھانچے کوسیل یا منہدم کردیا جائے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔5برسوں سے لگاتار خشک موسم ۔ 2024کی طرح 2025کے 6ماہ میں بھی بارش کی کمی ریکارڈ

July 3, 2025
کشمیر

پلاسٹک بیک سے پاک بین الاقوامی دن ۔2024میں 1.46 لاکھ میٹرک ٹن پلاسٹک فضلہ جمع، 2023 کی نسبت 21فیصد زیادہ

July 3, 2025
کشمیر

صاف پانی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم :وزیراعلیٰ ۔10 ٹینکروں کے بیڑے کو ہری جھنڈی دِکھاکر روانہ کیا

July 3, 2025
کشمیر

ایس آئی اے کی بجبہاڑہ میں تلاشی ترال میں 2 معاونین گرفتار

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?