راجوری// راجوری ضلع کے کوٹرنکہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک گاڑ ی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نو مسافر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح راجوری کے کوٹرنکہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آ س پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
راجوری سڑک حادثے میں نو مسافر زخمی