یو این آئی
غزہ// غزہ کی پٹی پر اتوار کو اسرائیل کے فضائی حملوں میں 400 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اب تک تقریباً 6500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ کل غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینی مارے گئے انہوں نے بتایا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی علاقوں میں حماس کے شدید حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیل نے اگلے روز غزہ پر ہزاروں راکٹ فائر کر کے غزہ کے شمالی علاقے کو تباہ کر دیا۔ حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 5,087 فلسطینی جاں بحق اور 15,273 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت 436 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حماس کے حملوں میں 1400 سے زائد اسرائیلی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔