عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (RDSS) کے کامیاب آزمائشی مرحلے کے بعد سرینگر کے تقریباً 48 فیصد گھروں کو بلا تعطل 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جہاں کسی قسم کی پاور کٹ نہیں ہوئے۔
دفتر وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میںکے پی ڈی سی ایل کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ RDSS کے کامیاب ٹرائل کے بعد سرینگر کے مزید 83 علاقوں کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے والے زونز میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت کے ساتھ اب سرینگر کے مجموعی طور پر 108 علاقے چوبیس گھنٹے بلا تعطل بجلی سے مستفید ہو رہے ہیں، جس سے تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے، جو شہر کے لگ بھگ 48 فیصد گھروں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی اسی نوعیت کے کام جاری ہیں تاکہ 24×7 بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سرینگر کے 48 فیصد گھروں کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ