شانگس اننت ناگ میں شبانہ آتشزدگی، 4 گاوخانے خاکستر

File Photo

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے تلباغ شانگس علاقے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آتشزدگی کی ایک زبردست واردات میں کم از کم چار گائوخانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق، محمد رفیق خان اور عبدالمجید خان ولد عبدالعیوب خان کے چار گائے کے شیڈ ایک آتشزدگی کے واقعہ میں جل کر خاکستر ہو گئے۔ اس واقعے میں ایک پالتو کتا بھی جل کر ہلاک ہو گیا۔
حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔