جموں// جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کی کٹرہ اور ضلع ڈوڈہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ زلزلے سے کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلہ صبح 5 بج کر ایک منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز کٹرہ سے 97 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ طول البلد اور عرض البلد بالترتیب 33.10 ڈگری اور 75.97 ڈگری پایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ دونوں اضلاع میں کسی بھی جگہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ڈوڈہ اور کٹرہ میں 3.6 شدت کا زلزلہ