ریاسی// ریاسی کے کٹرہ علاقے میں پیر کی دیر شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری زرایع کے مطابق، ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کٹرہ میں پیر کی دیر شام 10 بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔
جموں و کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 17 فروری کو ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے سے 97 کلومیٹر مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.6 درج کی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5.1 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے باعث 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔
دنیا بھر سے ترکی اور شام میں زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد روانہ کی جارہی ہے اور لگاتار راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔
کٹرہ میں 3.4 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں