سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 26ہزار 404 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 388افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 17ہزار 705 تک پہنچ گئی جن میں 48ہزار256جموں جبکہ 69 ہزار 449 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو کورونا وائرس سے مزید 7 افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1833 ہوگئی ہے۔ ان میں 669جموں جبکہ 1146 کشمیر صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے 388 معاملات میں 225کشمیر جبکہ 163جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 225متا ثرین میں 82سرینگر، 14بارہمولہ، 15بڈگام، 13 کپوارہ، 33پلوامہ، 36اننت ناگ، 7بانڈی پورہ، 18 گاندربل، 4 کولگام اور 3شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 163متاثرین میں 92ضلع جموں، 10 ادھمپور، 7راجوری، 8ڈوڈہ، 16کٹھوعہ، 8کشتواڑ، 11سانبہ، 2پونچھ، 5 رام بن اور4ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید 7اموات
جموں و کشمیر میں مزید 7افراد کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 3کشمیر جبکہ 4جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 3متاثرین میں 2سرینگر اور ایک بڈگام سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ بمنہ سے تعلق رکھنے والی 52سالہ خاتون اور لال بازار سے تعلق رکھنے والا 55سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک صدر اسپتال سرینگر جبکہ ایک سکمزصورہ میں فوت ہوا ہے۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’بیروہ سے تعلق رکھنے والی ایک 62سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 3کا تعلق ضلع جموں جبکہ ایک کا تعلق ادھمپور سے ہے۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,17,705معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,244سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,11,628اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,833تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,164کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور669کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید464فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے213اَفراداور کشمیر صوبے کے 251اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 34,75,137ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 18؍دسمبر 2020 ء کی شام تک 33,57,432نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک8,40,991افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں19,491اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4,244 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ27,343اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب7,88,080اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔