ڈوڈہ میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لئے محکمہ مال متحرک
گندوہ و عسر میں 65 کنال اراضی سے قبضہ چھڑایا گیا
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر کی گئی تجاوزات کو ہٹانے کی مہم میں تیزی لاتے ہوئے محکمہ مال نے سب ڈویڑن گندوہ و عسر میں الگ الگ کارروائی کے دوران 65 کنال اراضی پر ناجائز قبضہ چھڑایا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما کی زیر نگرانی تحصیلدار بھلیسہ ارشاد احمد شیخ کی قیادت میں ٹیم نے 55.18 کنال اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹایا ہے جس میں چھبیس کنال روشنی ایکٹ اسکیم کے تحت حاصل کی گئی تھی وہیں سب ڈویڑن عسر میں تحصیلدار و نائب تحصیلدار کی قیادت میں محکمہ کی ٹیم نے 9.19 کنال اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹایا گیا ہے۔ڈی سی ڈوڈہ نے انتظامیہ کو سرکاری رقبہ سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم جاری رکھنے کی ہدائت دی ہے۔