یو این آئی
اکھنور//جموں کے اکھنور میں ٹریفک کے ایک بھیانک حادثے میں 2جواں سال نوجوان از جان ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق نئی بستی نڈ اکھنور کے نزدیک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں اس پر سوار دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 20سالہ روہت کمار ولد بالبیر کمار ساکن بومل اور 19سالہ امن کمار ولد اشوک کمار ساکن نڈ اکھنور کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔